آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 444
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی
قارئین کرام آداب عرض ہیں غالب کی زمین ’’آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی‘‘ میں خیال آفرینی کے ساتھ آداب ، امید ہے کلام پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹھے بٹھائے سوجھی ہمیں بھی ہے دور کی
آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی
خاتونِ خانہ قابو میں رہتی نہیں مگر
ہے شیخ کو تلاش اک اندیکھی حور کی
دنیا میں آپ ٹھہر نہیں پائیں گے جناب
سنتے نہیں ہیں آپ صدائیں قبور کی
چلیے جناب آپ کے جانے کا وقت ہے
اب لوٹنے کی آئی ہے باری حضور کی
اشرافیہ خفا ہیں نصیب اپنا دیکھ کر
پائی گئی ہے حور بغل میں لنگور کی
ملیے گا آپ سب سے بہت دیکھ بھال کر
رکھتے ہیں لوگ آپ سے نیّت فتور کی
سارا زمانہ آپ کی باتوں پہ ہے فدا
اردو میں آپ نے جو روانی عبور کی
لایعنی میں پڑے ہیں مہذب خیالؔ لوگ
گفت و شنید جن میں نہیں ہے شعور کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- گفت و شنید جن میں نہیں ہے شعور کی.jpg (138.25 KiB) Viewed 451 times
Last edited by ismail ajaz on Mon Apr 04, 2022 2:38 am, edited 1 time in total.
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)
Re: آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی
لایعنی میں پڑے میں مہذب خیالؔ لوگ
گفت و شنید جن میں نہیں ہے شعور کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گفت و شنید جن میں نہیں ہے شعور کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- ismail ajaz
- -
- Posts: 444
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
Re: آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی
محترمہ ریحانہ صاحبہ
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے بہت شکریہ سدا سلامت رہیے
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)