نقوش بگڑے ہوئے دیکھنا خیالؔ اپنے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 436
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

نقوش بگڑے ہوئے دیکھنا خیالؔ اپنے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک ۱۱ مارچ ۲۰۲۳ میں لکھا کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمجھ میں آئیں گے اک روز سب زوال اپنے
کہ ہوشیاری میں رکھتے ہیں ہم کمال اپنے

وہ ڈوب جاتے ہیں ساحل پہ آ کے بھی اکثر
سُکون لینے نہیں جن کو دیں اُچھال اپنے

اُڑان بھرنے کی عادت نہیں رہی تم میں
بدل کے رکھ دیے ہیں تم نے سب خصال اپنے

مری تباہی میں شامل ہوئی مری مرضی
لگائیں آگ مرے گھر کو اشتعال اپنے

میں آئینے میں سراپا سوال رہتا ہوں
جواب دے نہیں پاتے مجھے سوال اپنے

ہرایک شخص ہے اپنی حیات کا مالک
جو سُرخروئی ہے اپنی تو ہیں وبال اپنے

محبتوں میں نہیں نفرتوں کی گنجائش
کہ الفتوں کے سدا ہوتے ہیں جمال اپنے

مسافران ابد سے کہو سبنھل جائیں
نہ زادِ راہ وہ بھولیں گے ارتحال اپنے

ہمارے اپنوں نے لوٹا ہے آج تک ہم کو
سنائیں کس کو بھلا ہم زباں سے حال اپنے

جو ہو سکے تو کبھی آئینہ اُٹھا کر تم
نقوش بگڑے ہوئے دیکھنا خیالؔ اپنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
نقوش بگڑے ہوئے دیکھنا خیالؔ اپنے.jpg
نقوش بگڑے ہوئے دیکھنا خیالؔ اپنے.jpg (112.37 KiB) Viewed 455 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply