خیالؔ کچھ تو سخاوت کا تم کرو اظہار
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 444
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
خیالؔ کچھ تو سخاوت کا تم کرو اظہار
قارئین کرام ایک کلام ۲۲ مارچ ۲۰۲۳ میں لکھاپیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ عارضی کسی شوکت کا تم کرو اظہار
نہ زندگی کی رعُونَت کا تم کرو اظہار
خُدا نے دی تمہیں طاقت تمہاری کیا اوقات
تو عاجزی سے صداقت کا تم کرو اظہار
وفا کی بات ہے لوگو تو جان دو اپنی
فقط زباں سے نہ الفت کا تم کرو اظہار
جو ہو سکے تو کرو درگزر زمانے کو
نہ بات بات پہ نفرت کا تم کرو اظہار
توقعات تمہیں سب سے نیک رکھنی ہیں
تونیک بن کے محبت کا تم کرو اظہار
بجز خدا کے کسی اور کو نہیں پوجو
جو لاشریک عبادت کا تم کرو اظہار
کھلے نہ حال کسی پر اگر بھرم رکھ لو
نہ رونے دھونے کی عادت کا تم کرو اظہار
ہے دوسرے کی محبت تمہارے دل میں اگر
تو اپنے واسطے عزّت کا تم کرو اظہار
مرے خلوص کی ناقدری کر رہے ہو تم
لحاظ رکھ کے مُروّت کا تم کرو اظہار
جو مُسکرا کے ملے اُس سے مُسکرا کے ملو
خیالؔ کچھ تو سخاوت کا تم کرو اظہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- خیالؔ کچھ تو سخاوت کا تم کرو اظہار.jpg (100.75 KiB) Viewed 502 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)