بزم آئینہ ء سخن کا عالمی غیر طرحی آن لائن مشاعرہ - رپورٹ : رئیس اعظم حیدری ، کلکتہ
-
- -
- Posts: 2216
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
بزم آئینہ ء سخن کا عالمی غیر طرحی آن لائن مشاعرہ - رپورٹ : رئیس اعظم حیدری ، کلکتہ
(بزم آئینہ ءسخن کا 36واں عالمی مشاعرہ زوم پر )
000000000000000000000000000
بزم آئینہء سخن کی جانب سے 36واں عالمی مشاعر زوم پر منعقد کیا گیا بروز اتوار بتاریخ 23/7/2023بوقت رات 8.30بجے ۔ جسکی صدرات مشہور و معروف ادیب و شاعر محترم ڈاکٹر مختار حیات (کراچی)نے کی ۔۔نقابت کے فرائض مشہور و معروف ادیب و شاعر رئیس اعظم حیدری (کولکاتا) اور شارق اعجاز عباسی ( دہلی)نے مشترکہ طور بحسن و خوبی انجام دئے ۔۔
مہمانان خصوصی ۔۔کی حیثیت سے تنویر پھول،،( امریکہ )،، حلیم صابر (کولکاتا انڈیا ) رشید شیخ (شکاگو ) صالح اچھا (کینڈا) زیب النساء زیبی (کراچی)یوسف ندیم ( پونہ )
مشاعرہ کا آغاز رئیس اعظم حیدری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ایک سرور کونین کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کیا
باضابطہ مشاعرہ کا آغاز محسن رضی علوی ۔۔کےحمدیہ کلا م سے ہوا اور آخر میں صدراتی خطبے کے ساتھ صدر نےاپنا کلام پیش کیا
صدر محترم نے کہا کہ آج کا مشاعرہ زوم پربہت ہی کا میاب رہا ہر ملک کے شعراء و شاعرات کا بہترین کلام سننے کو ملا اور سب کی غزل ایک پر ایک تھی بہت کم محفلوں اس طرح کی معیاری غزلیں سننے کو ملتی ہیں ۔ جس کے لئے میں تمام شعراء و شاعرات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں رئیس اعظم حیدری کی ادبی خدمات کو سلام کرتا ہوں جنہوں اپنی محنت و کاوش سے پوری دنیا کے شعراء و شاعرات کو اکٹھا کر کے اس طرح پروگرام کرتے ہیں جگر کی بات ہے ایک پروگرام کرنے میں کتنا وقت کا صرفہ ہوتا ہے یہ جو لوگ پروگرام کنوینر ہوتے ہیں انہیں اچھی طرح معلوم ہے
میں شکر گزار ہوں رئیس اعظم حیدری صاحب کا جنہوں نے اتنی خوبصورت محفل کی مجھے مسند صدارت پر بٹھا کر جوحوصلہ افزائی کی گئی اس کےلئے دل کی گہرایوں سے ایک بار پھر میں رئیس اعظم حیدری صاحب کا شکریہ اد کرتا ہوں
اس کے بعد رئیس اعظم حیدری کے ہدئہء تشکر کے ساتھ مشاعرہ رات 11/بجےبحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا
آخر میں تنویر صاحب نےدعائیں کیں
اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کے سیرت النبی پر اور نیک عمل اور صحیح خامہ فرسائی کر نے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔
جن شعراء و شاعرات نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا ان کے اسمائے گرامی مع اشعار مندرجہ ذیل ہیں ۔۔
ملاحظہ فرمائیں ۔
تھک جاتے ہیں دم لینے کو رک جاتے ہین یہ لوگ کچھ ان سے نہ اے سایہء دیوار کہا کر
مختار حیات ( کراچی)
سجی تھی خون شہیداں سے رات مقتل میں
،حسین بانٹ رہے تھے حیات مقتل میں ،،
حلیم صابر
دیا جلانا ہے ظلمت میں آگہی کا مجھے
سبھی کی ر ہبری ایک ایک گام کر نا ہے
۔زیب النساء زیبی
سوز دل نے دل میں پیدا ایسا جلوہ کر دیا
عکس یار اور جذبہ ء الفت کو یک جا کر دیا
جو مخالف تھے ، انھیں بھی فیض پہنچاتا رہا
اس شجر نے کاٹنے والوں پہ سایہ کر دیا
( تنویر پھول ، امریکہ )
سویدا دل کے آجائے ابھر کر اس لئے ڈر سے
ہم اپنے آئینے کےسامنے چہرہ نہیں کرتے
رئیس اعظم حیدری (کولکاتا)
نہ کوئی مطلب نہ کو ئی مقصد نہ کوئی رستہ نہ کوئ منزل
ہم آرزوؤں کو دل میں لے کر ِادھر اُدھر بس بھٹک رہے ہیں.
اُدھوَ مہاجن بسمل
پونے انڈیا.
پرچم بلند ہو گیا دنیا میں دین کا
لاکھوں سلام تم پہ شہیدانِ کربلاؓ
انجینیر سخی سرمست گلبرگہ شریف
مرے کھانے سے گھبرایا بہت ہے
وہ دعوت دے کے پچھتایا بہت ہے
لفافہ دیکھ کر بولا وہ مجھ سے
دیا کم ہے میاں کھایا بہت ہے
محشر فیض آبادی مزاحیہ شاعر ممبئی ۔انڈیا
دل کےآئینے پہ یہ گرد ایسے
اس سے پہلے کبھی جمی نہ تھی
ممتاز ملک (پیریس)
جب شہر میں ہر سمت اندھیرا ھے مسلط
فیاض مکاں اپنا جلا کیوں نہیں دیتے
فیاض وردگ کویت
شب تو بادیدۂ نم گزری نہ کچھ ہوش رہا۔۔۔۔
لب کو جنبش نہ ملی اور میں خاموش رہا۔۔۔۔۔
شجاع شآد
وہ شفق ھو کہ سمندر کہ مرا دل ناصر
شام ھوثی ھے تو ہر چیز لہو۔ روتی ھے
ناصر علی سید
یہ نہ سمجھو کہ مر رہا ہوں میں
صرف آرام کر رہا ہوں میں
شارق اعجاز عبّاسی
خدا رکھے شناور آپ ہیں تعریف کے قابل
ہمارے دل کی لیکن تھاہ پانا غیر ممکن ہے
مظہر قریشی " مظہر "
مزاج وقت نے سب کچھ بدل دیا جاناں خلوص دل کو کہاں انتساب یاد رہے
نگار بانوناز انڈیا
ہم اندھیروں کے مسافر نا مراد
جگنو اپنے کارواں تک آگئے
رفعت آسیہ شاہین
تمھارے حسن کی مانا کوئی مثال نہیں
ہمارا عشق بھی وہ ہے جسے زوال نہیں
کسے خبر ہے کدھر لے چلا جنوں افسر
جنوب و مشرق و مغرب نہیں، شمال نہیں
ڈاکٹر افضال الرحمن افسر
چوٹ مت پہنچا مرے دل کو ندیم
اس میں پہلے ہی بڑا خلجان ہے
یوسف ندیم پونے
دھواں اٹھا نہیں کہیں سے مگر
شہر جلتا دکھائی دیتا ہے
(واقف انصاری)
یہ اور بات ابھی ہے زوال کا موسم
کبھی تو آئے گا اپنے کمال کا موسم
فصیح احمد ساحر
یزیدیت کے ظلم نے دیا الم ایسا
حزیں ہے کربلا بھی معصوم شہداء کے لیے
عذرا علیم
برطانیہ
دوستی کا کوئی"دال"سمجھا نہیں
لوگ سمجھین، سمجھ آ گئی دوستی
انیس احمد لاہور پاکستان
واعظو تُم عام قِصّہ مت سمجھ لینا اِسے
اصل میں تو قِصّہِ پاسِ وفا ہے کربلا
شہناز رضوی
تصور کرے کیا کوئی اس جہاں کا
تخیل سے اوپر مکاں لامکاں کا
تکبر نہ کرنا کبھی فن پہ اپنے
تبرک خدا نے دیا ہے زباں کا
ڈاکٹر ممتاز منور
پونے . . . . انڈیا
پھول کھلنے کی ایک آہٹ نے
نیند میں تھی جگا دیا مجھ کو
انمول گوہر
مصنفہ گیارہ کتب لاہور پاکستان
اپنا مسلک ہے فقط حق کی وکالت کرنا
ہم کسی ظل الٰہی کے نمک خوار نہیں
ساتھ بے خوف و خطر دیتے ہیں مظلوموں کا
ہم حسینی ہیں یزیدوں کے طرفدار نہیں
اختر چیمہ- سیالکوٹ
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
-
- -
- Posts: 2216
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Re: بزم آئینہ ء سخن کا عالمی غیر طرحی آن لائن مشاعرہ - رپورٹ : رئیس اعظم حیدری ، کلکتہ
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com