ذرا نظر سے نظر تم بھی تو ملایا کرو

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 482
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ذرا نظر سے نظر تم بھی تو ملایا کرو

Post by ismail ajaz »


یہ کلام ۸ جنوری ۲۰۲۴ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا

عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی ہمیں بھی محبت سے تم بلایا کرو
ہمارے واسطے بھی کُھل کے مُسکرایا کرو

کرو ہمارا کبھی انتظار الفت میں
ہماری راہوں کو پھولون سے تم سجایا کرو

نہ منہ کو پھیر کے گزرو قریب سے ایسے
ذرا نظر سے نظر تم بھی تو ملایا کرو

یقین مانو ہمیں تم سے ہی محبت ہے
یقین اپنی محبت کا بھی دِلایا کرو

ہمیشہ شکوہ کناں رہتے ہو جو تم ہم سے
کبھی تو پیار کے نغموں کی دُھن سنایا کرو

ہمیں بتاؤ تمہیں ہم سے پیار ہے کتنا
تم اپنا پیار ہمیں بھی تو اب جتایا کرو

ہمارے ساتھ رہو عمر بھر محبت سے
ہمی کو چاہو ہمی سے یہ دل لگایا کرو

زمین اگلنے لگے جب خزانے قدرت کے
خیالؔ پیار کے روشن دیے جلایا کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ

Attachments
ذرا نظر سے نظر تم بھی تو ملایا کرو.jpg
ذرا نظر سے نظر تم بھی تو ملایا کرو.jpg (144.27 KiB) Viewed 1357 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply