حالات بدل جائیں دعا 🤲 مانگ رہے ہیں
- ismail ajaz
- -
- Posts: 461
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
حالات بدل جائیں دعا 🤲 مانگ رہے ہیں
لڑکے نہیں چاہتے کہ جہیز کے خلاف بولا جائے، لڑکیاں دوسری شادی کی افادیت پر تقریریں نہیں سننا چاہتیں، بھائی نہیں چاہتے کہ بہنوں کی وراثت پر بات ہو، سیٹھ لوگوں کو حرام کمائی پر خطاب پسند نہیں، مزدور طبقہ کو محنت و جہد مسلسل پسند نہیں، بیویاں چاہتی ہیں صرف شوہر کی ذمہ داریاں بیان ہو، شوہر چاہتے ہیں کہ صرف ان کے ہی حقوق پر بات ہو، والدین "حقوق والدین" پر خطاب چاہتے ہیں اور اولاد چاہتی ہے کہ والدین کی تربیت اور ذمہ داریوں پر بات ہونی چاہیے۔
شہری اپنی ریاستی ذمہ داریوں (Civic Sense ) پر لیکچر نہیں سننا چاہتے ۔ریاست صرف اپنے قوانین لاگو کرنا چاہتی، عوام کے بنیادی حقوق بارے ریاست لاتعلق رہنا چاہتی ہے۔
افراد کی تربیت کا بہترین معیار یہ ہے کہ ہر شخص خود احتسابی کی طرف آ جائے کیونکہ تربیت یافتہ افراد سے مزین معاشرہ ہی ایک صحت مند قوم اور اعلیٰ ریاستی نظام ہائے زندگی کی بنیاد ہوتی۔
سسٹم اور معاشرے کو بدلنے کیلئے پہلے خود کو بدلنا ہو گا
دل اپنا بدلنے کو کبھی ہم نہیں تیار
حالات بدل جائیں دعا مانگ رہے ہیں
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- دل اپنا بدلنے کو کبھی ہم نہیں تیار.jpg (152.45 KiB) Viewed 82 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)