قفس میں ہیں وہ بغیر مُدّت کچھ اور دن تک

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 461
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

قفس میں ہیں وہ بغیر مُدّت کچھ اور دن تک

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام آداب عرض ہیں ۔ ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے مابین ہے محبت کچھ اور دن تک
بڑھے گی دوری تو لیں گے رخصت کچھ اور دن تک

تمہارے وعدے تمہاری قسمیں تمہاری الفت
جو تھا تعلق تو تھی ضرورت کچھ اور دن تک

بدل کے رکھ دیں گے تم کو اپنی ہم الفتوں سے
نہ رہ سکے گی تمہاری نفرت کچھ اور دن تک

وہ روز شکوے گلے جو ہم سے یوں کر رہے تھے
ہے ان کو اب خامشی سے رغبت کچھ اور دن تک

اکڑ رہے ہیں غرور سے آپ دیکھیے اب
رہے گی ہرگز نہ ایسی حالت کچھ اور دن تک

ہے آپ کا مرتبہ بہت عارضی یہاں پر
بلاوا آئے گا ہو گی رحلت کچھ اور دن تک

اُڑان بھرنے کے خواب اکثر جو دیکھتے تھے
قفس میں ہیں وہ بغیر مُدّت کچھ اور دن تک

سمجھ رہے ہیں کہ موت کو ہم شکست دیں گے
خیالؔ ہم کو ملی ہے مہلت کچھ اور دن تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
قفس میں ہیں وہ بغیر مُدّت کچھ اور دن تک.jpg
قفس میں ہیں وہ بغیر مُدّت کچھ اور دن تک.jpg (68.68 KiB) Viewed 77 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply