اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 461
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
قارئین کرام آداب عرض ہیں اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیے میرا کلام پیشِ خدمت ہے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب اپنی خطا اپنے سر جائے گی
تو شرمندگی دل میں بھر جائے گی
ہمی ہم نظر آئیں گے ہر طرف
جہاں تک تمہاری نظرجائے گی
توجہ نہ دی تم نے خود پر اگر
عبث زندگی یوں گزر جائے گی
تمسخر حقارت بھری گفتگو
ہرے دل کے پھر زخم کرجائےگی
محبت کو نفرت پہ غالب کرو
تو نفرت محبت سے مر جائے گی
ہمیں اس کی بالکل توقع نہ تھی
کہ ہر بات یوں بے اثر جائے گی
رہو بےخبر بن کے تم عمر بھر
نہ تم تک ہماری خبر جائے گی
پرندہ اسیری پہ ہے مطمئن
تو قسمت پر اس کے کُتر جائے گی
ملی زندگی چار دن کی خیالؔ
گزر کچھ گئی کچھ گزر جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- پرندہ اسیری پہ ہے مطمئن.jpg (164.32 KiB) Viewed 140 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)
- sbashwar
- -
- Posts: 1655
- Joined: Wed Dec 08, 2004 1:25 pm
- Do you know URDU language?: Yes
- Location: Hyderabad, India
- Contact:
Re: اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
توجہ نہ دی تم نے خود پر اگر
عبث زندگی یوں گزر جائے گی
عبث زندگی یوں گزر جائے گی
سالم احمد باشوار
-
- -
- Posts: 2226
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Re: اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
بہت خوب۔ داد اور مبارک باد
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
- ismail ajaz
- -
- Posts: 461
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
Re: اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
جناب محترم سالم باشوار صاحب
السلام علیکم
جنابِ عالی عزت افزائی کے لیے شکرگزار ہوں ، اللہ آپ کو دونوں جہانوں کی عزتیں عطا فرمائے
شاد و آباد رہیے سدا سلامت رہیے
آپ کی دعاؤں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)
- ismail ajaz
- -
- Posts: 461
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
Re: اردو بندھن کے ۴۵ویں مشاعرے کے لیےخیالؔ
جناب محترم تنویر پھول صاحب
السلام علیکم
جنابِ عالی عزت افزائی کے لیے شکرگزار ہوں ، اللہ آپ کو دونوں جہانوں کی عزتیں عطا فرمائے
شاد و آباد رہیے سدا سلامت رہیے
آپ کی دعاؤں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)