Hamd - Hadiqa-e-Hamd-o-Sana bhi DhoonD- Tanwir Phool

Hamd e Baari aur Naat eRasoolakram ke lye
Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2267
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Hamd - Hadiqa-e-Hamd-o-Sana bhi DhoonD- Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
حمد باری تعالی

دارین کی فلاح کا اب راستہ بھی ڈھونڈ
جو قادر و قدیر ہے ، اس کی رضا بھی ڈھونڈ
قرآن کہہ رہا ہے کہ سنت پہ ہو عمل
ہر گام پر تو اسوہ ء نورالہدی (ص) بھی ڈھونڈ
تو سورہ ء علق کی پڑھ اب آیت آخری
سجدے میں جا کے قربت رب العلی بھی ڈھونڈ
زندہ ہیں جو شہید ہوئے رب کی راہ میں
اس پر نثار ہوکے تو راہ بقا بھی ڈھونڈ
پڑھ لے بغور اور سمجھ سورہ انبیا
مشکل میں مرسلین کی رب سے دعا بھی ڈھونڈ
انساں خطا کا پتلا ہے نادم ہو پیش رب
سرزد جو ہو گناہ ، علاج خطا بھی ڈھونڈ
لاتقنطوا کہا ہے رحیم و کریم نے
سارے گناہ دور ہوں وہ آسرا بھی ڈھونڈ
کھائی قسم ہے فصل قیامت میں رب نے ، دیکھ
آیت جو دوسری ہے وہ کہتی ہے کیا ؟ بھی ڈھونڈ
تجھ کو خدا نے علم ہے اشعار کا دیا
اے پھول ! تو حدیقہ ء حمد و ثنا بھی ڈھونڈ
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
وضاحت : اللہ تعالی نے شاعری کا علم دینے کی نسبت اپنی طرف کی ہے جبکہ جادو سکھانے کی نسبت شیاطین کی طرف کی ہے ( دیکھئے سورہ ء یسین ، آیت نمبر 69 اور سورہ البقرہ ، آیت نمبر 102)- شاعری کا علم رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان نہیں تھاجس طرح کسی دنیوی استاد کا ہونا آپ کے شایان شان نہیں تھا مگر دوسروں کے لئے ایسا نہیں ہے
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply