TarHi Manqabat-e-Imam Husain RA - Tanwir Phool

Deeni maloomat aur aurAnbiyaa SAWS ke qissaoN kaa bayaan

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

TarHi Manqabat-e-Imam Husain RA - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم

طرحی منقبت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ

ہیں دیں پناہ ، دین کے سلطان ہیں حسین
حقا کہ حق کی راہ میں قربان ہیں حسین
چھبیسویں وہ فصل کا بالکل اخیر تھا( سورہ الشعراء کی آخری آیت)
" نوک سناں پہ قاری ء قرآن ہیں حسین "
پرزے اڑے جہان میں تخت یزید کے
حاکم دلوں پہ آج بھی ہر آن ہیں حسین

" منی" کہا رسول (ص)نے حق میں نواسے کے
( حسین منی و انا من الحسین)
ثابت یہ اس سے ہوگیا ذیشان ہیں حسین
بے شک حسن حسین کی سرداری در جناں
گل ہیں حسن تو باغ میں ریحان ہیں حسین
سجدہ کیا ہے ایسا جو قائم ہے حشر تک
حقانیت کے رمز کا عرفان ہیں حسین
ان کا محب جو ہے ، وہ نبی (ص) کابھی ہے محب
حب نبی (ص) کی دہر میں پہچان ہیں حسین
عثماں کے در پہ ساتھ ہیں بھائی حسن کے وہ
دیکھو ذرا ، محافظ عثمان ہیں حسین
کہتا ہے پھول ، آئے ہیں باغ سخن میں ہم
ہم مدح گو ہیں اور ثنا خوان ہیں حسین
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply