بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
ردیفی نعت
فضا ہے معطر حضور (صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) آ گئے ہیں
جہاں ہے منور حضور(ص) آ گئے ہیں
غلاموں کے حامی ، یتیموں کے والی
غریبوں کے یاور حضور(ص) آگئے ہیں
یہ سن لو کہ مخلوق خالق میں بے شک
جو ہیں سب سے برتر حضور (ص) آ گئے ہیں
لکھی ذات پر اپنی ، رحمت خدا نے
جو رحمت کے مظہر حضور (ص) آ گئے ہیں
نبوت ، رسالت ہوئیں ختم ان پر
ابد تک پیمبر حضور (ص) آ گئے ہیں
ملا مرتبہ ان سے نوع بشر کو
کہ اوج فلک پر حضور (ص) آ گئے ہیں
ملا رب سے ہے جن کو اذن شفاعت
وہ محبوب داور حضور (ص) آ گئے ہیں
اجنہ بھی ایمان لائے ہیں ان پر
جو ہیں سب کے رہبر حضور (ص) آ گئے ہیں
وہ نورالہدی ، وہ سراجا منیرا
ہدایت کے محور حضور (ص) آ گئے ہیں
عرق جسم اطہر کا خوشبو میں اعلی
مطہر ، معنبر حضور (ص) آ گئے ہیں
لحد میں صدا پھول ! آئی ملک کی
جو ہیں تیرے سرور حضور (ص) آ گئے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
Naat - radeef -Huzoor (SAWAWS)aa gaey haiN- Tanwir Phool
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Naat - radeef -Huzoor (SAWAWS)aa gaey haiN- Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com