مشاعرہ نمبر ۳۷ میں خیال کا آداب

Tarhi Moshaairah -ShoAaraa aur Shayeraat kii TabAaazmayi ke liye

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 516
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

مشاعرہ نمبر ۳۷ میں خیال کا آداب

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام اردو بندھن کے مشاعرہ نمبر ۳۷ میں خیال کا آداب ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم محبت میں پلکیں بچھانے لگے
آپ نظریں بچا کر ہیں جانے لگے

زندگی ہم پہ کرتی رہی جب ستم
آ کے اپنے پرائے ستانے لگے

کس طرح آپ پر ہم بھروسا کریں
آپ دامن جو ہم سے چھڑانے لگے

وقت کی آزمائش نے پرکھا ہمیں
درد پل پل ہمیں آزمانے لگے

جب ہمیں اپنے لوگوں نے ٹھکرا دیا
ہم سے دشمن محبت جتانے لگے

دل سے دل مل گئے پھول سے کھل گئے
غم بھلا کر سبھی کھلکھلانے لگے

دل جو ٹوٹا تو ہونے لگا دردِ دل
زخم ہو کر ہرے مسکرانے لگے

دوستوں نے کنارہ کشی ہم سے کی
ہم جہاں ان کے نزدیک آنے لگے

آپ کی کھل گئی جب حقیقت خیالؔ
آپ لوگوں سے نظریں چرانے لگے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ


Attachments
آپ نظریں بچا کر ہیں جانے لگے.jpg
آپ نظریں بچا کر ہیں جانے لگے.jpg (121.8 KiB) Viewed 71599 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply