2 GhazlaiN - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

2 GhazlaiN - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( اکبر الہ آبادی کے مصرع طرح پر)
خاموش محبت کا تو شہرہ نہیں ہوتا
اس دل سے تو اظہار تمنا نہیں ہوتا
دنیا کا جو ہے رنگ ، ہوا اس میں تغیر
دیکھو نا ! رہ زیست میں کیا کیا نہیں ہوتا
اب تخت پہ قابض ہوئے فرعون کے چیلے
ظالم کے کسی ظلم کا چرچا نہیں ہوتا
اے جان جہاں ! وصل میں شرماؤ مت اتنا
خلوت میں کسی بات کا پردہ نہیں ہوتا
سو بات کی اک بات ہے جذبات پہ قابو
تم صبر جو کرتے ، یہ تماشا نہیں ہوتا
شیطان کو گمراہ کیا نفس نے اس کے
جو نفس ہے امارہ وہ اچھا نہیں ہوتا
ابلیس فرشتہ نہیں ، وہ جن ہے ، سمجھ لو
( سورہ کہف ، آیت نمبر ۵۰)
جو نفس کا مارا ہو ، فرشتہ نہیں ہوتا
سازش ہے بڑی ان کی ، حقیقت میں ہیں مجرم
" وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا "
مل جاتا ہے ان کو جو کرائے کا ہے قاتل
مروا دیں اسے ، راز یوں افشا نہیں ہوتا
پڑھ فصل نساء غور سے اور جان حقیقت
(سورہ النساء آیت نمبر ۱۵۷)
سولی پہ جو چڑھ جائے ، مسیحا نہیں ہوتا
اے پھول ! کرو سجدہ ، سر افراز رہو گے
جو رب کو کرے سجدہ ، وہ رسوا نہیں ہوتا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
************************************
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل ( ردیف = واعظ)
جو تو کہتا ہے ، لازم ہے کرے اس پر عمل واعظ
کہیں ایسا نہ ہو ، رستے میں تو جائے پھسل واعظ
مسلماں بھائی بھائی ہیں ، پھنسا مت فرقہ بندی میں
نزاعی مسئلہ درپیش ہو تو کردے حل واعظ
نہ کر تاویل قرآں کی ، بنانا مت اسے پاژند
کہ جو قرآن وسنت میں ، وہی ہے بس اٹل واعظ
شکم پر باندھ کر پتھر ، کھلاتے شہ ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم) تھے بھوکوں کو
مرغن ہے غذا کھاتا تو پیتا ہے عسل واعظ
پھنسا ہے دنیا داری میں ، ہے کرتا خوب عیاشی
بڑھائے جا رہا ہے خوب ہی طول امل واعظ
میاں واعظ چھپے تھے باب مے خانہ کے پیچھے پر
چچا غالب نے جھانکا اور لگے کہنے ، نکل واعظ
تجھے ہے مال سے الفت ، نہ ہے اعمال کی پروا
تری نیت جو ہوگی تو ملے گا ویسا پھل واعظ
کہا یہ سورت الصف نے ، تو کہتا کچھ ہے ، کرتا کچھ
ہمیشہ باعمل تو رہ ، صراط حق پہ چل واعظ
دکھایا آئنہ اس کو ہے ان اشعار نے میرے
اگر سن لے غزل میری تو جائے گا اچھل واعظ
فرشتوں کا تھا جو استاد ، ہے اس راز سے واقف
ملے سامان عیاشی تو جاتا ہے مچل واعظ
حسینوں پر نگاہ بد جو ڈالی ، پائے گا ذلت
نصیحت پھول کی ہے ، باغ دنیا میں سنبھل واعظ
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply