بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد باری تعالی
وہ اپنے بندوں پہ بے حد ہے مہرباں لوگو
کبھی نہ چھوڑنا تم اس کا آستاں لوگو
گناہ گاروں کو " لا تقنطوا" کہا اس نے
وہی ہے اشک ندامت کا قدرداں لوگو
اسی کی حمد کرو ، اس کا ذکر ہو پیہم
عطا اسی کی ہے انسان کو زباں لوگو
جو حمد کرتے ہیں ، ان کے لئے بشارت ہے
( سورہ توبہ آیت نمبر112)
"خدا کے فضل سے ہے حمد پاسباں لوگو"
اسی کا چاند ہے ، سورج ہے ، جنت و دوزخ
بنائے اس نے یہاں ہفت آسماں لوگو
وہ مستغاث ہے اور مستغیث بندےہیں
وہی تو سنتا ہے مظلوم کی فغاں لوگو
اسی کا نام ہے رزاق ، وہ مقیت بھی ہے
اسی کے لطف سے پلتے ہیں جسم و جاں لوگو
دیئے ہیں باپ ماں، اولاد و زوج ، بھائی بہن
ملا جو کنبہ یہ اس کا ہے ارمغاں لوگو
وہی ہے رب فلق اور فالق الاصباح
( سورہ فلق اور سورہ انعام ، آیت نمبر 96)
ہر ایک شر سے وہی دیتا ہے اماں لوگو
اسی نے ہم کو ہے قرآں کی روشنی بخشی
عطا اسی کی ہے سسرال ، خانداں لوگو
( سورہ فرقان ، آیت نمبر 54)
اسی نے پھول کو توفیق حمد و نعت کی دی
اسی نے کر دیئے شاداب گلستاں لوگو
تنویرپھول، نیویارک، امریکہ
Hamd - radeef - Logo (JH - 11/25) - Tanwir Phool
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Hamd - radeef - Logo (JH - 11/25) - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com