بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت
رب نے بخشا مجھے جاں فزا رنگ ہے
میری غزلوں میں بھی نعتیہ رنگ ہے
میرے قلب و نظر پا گئے تازگی
گنبد سبز کا دل کشا رنگ ہے
سنگ کے بدلے طائف میں دی ہے دعا
اک بشر کا جہاں میں نیا رنگ ہے
کافروں نے کی بد گوئی ، شہ ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) نے کہا
میری ہستی جو ہے ، آئنہ رنگ ہے
یار غار اور عثماں ، علی اور عمر
حق ہے ، ان چاروں کا دل ربا رنگ ہے
آپ کے شاہزادے حسین و حسن
آپ کا ان میں آقائے ما ! رنگ ہے
کاش ! حسان سن لیں مری نعت، پھر
بول دیں ، مرحبا ! یہ مرا رنگ ہے
سبز گنبد پہ ہریالی ہے سرمدی
" ذرے ذرےُکے تن پر ہرا رنگ ہے "
مصطفی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) لے کے آئے ہمارے لئے
آپ کا رنگ ہی حق نما رنگ ہے
پہلے پارے کا پڑھ آخری تو رکوع
" صبغت اللہ " اللہ کا رنگ ہے
اپنے پرچم میں ہے سبز گنبد کا رنگ
اس سے بڑھ کر بھی کوئی ، بتا رنگ ہے؟
سب سے اعلی ہے اللہ کا رنگ پھول
اس کے جیسا نہیں دوسرا رنگ ہے
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
TarHi Naat - radeef - rang hai - Tanwir Phool
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
TarHi Naat - radeef - rang hai - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com