بے اعتباری کے رشتے تو مار دیتے ہیں

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 516
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

بے اعتباری کے رشتے تو مار دیتے ہیں

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا

عرض کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری جیت کو ہم اختیار دیتے ہیں
تمہیں جتاتے ہوئے خود کو ہار دیتے ہیں

جو کہتے رہتے ہیں ہم رہ نہیں سکیں گے جدا
وہ اپنی زندگی تنہا گزار دیتے ہیں

ہمارے عیبوں پہ کیوں شکوہ سنج ہے دنیا
جب آئینے ہمیں دل سے سنوار دیتے ہیں

محبتوں میں کہاں کوئی شرط ہوتی ہے
محبتوں میں فقط جان وار دیتے ہیں

ہمیں تمہارے سوا کوئی بھی نہیں جچتا
ہم اپنے دل کو تمہی سے قرار دیتے ہیں

تعلقات کی بنیاد تو بھروسا ہے
بے اعتباری کے رشتے تو مار دیتے ہیں

جو خود سری میں ہر اک حد کو پار کر دیں وہ
زباں کا زہر جگر میں اتار دیتے ہیں

ہم آج بھی تمہیں نفرت سے باز رکھنے کو
تمہاری باتوں کے بدلے میں پیار دیتے ہیں

وہ جھوٹ بول کے لوگوں کا پی رہے ہیں لہو
جنہیں خیالؔ مسیحا قرار دیتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی توجہ کا طلبگار

اسماعیل اعجاز خیالؔ




Attachments
بے اعتباری کے رشتے تو مار دیتے ہیں.jpg
بے اعتباری کے رشتے تو مار دیتے ہیں.jpg (110.72 KiB) Viewed 890 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply