Hamd-o-Naat-radeef-Manzil-e-Aagahi- Tanwir Phool

Hamd e Baari aur Naat eRasoolakram ke lye
Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Hamd-o-Naat-radeef-Manzil-e-Aagahi- Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حمد باری تعالی

ہمیں رب نے دی منزل آ گہی
وجود نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم )منزل آگہی
بحکم خدا ہم کو ہیں دے گئے
نبی آخری ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)منزل آ گہی
دیا رب نے قرآں جو بے مثل ہے
اسی سے ملی منزل آ گہی
سوال " الست" اس کا روز ازل
" بلی" میں چھپی منزل آگہی
ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل
یہ ہے " عصر" کی منزل آ گہی
( سورہ والعصر)
ہے خالق نے بخشا ہدایت کا نور
کرے جنتی منزل آ گہی
پڑھو آیت " لا تزغ " تم سدا
( سورہ آل عمران ، آیت نمبر 8)
مٹا دے کجی منزل آگہی
بتائی ہے قرآن میں رب نے جو
وہی ہے وہی منزل آ گہی
دعا رب سے مانگو ، ہمیشہ وہ دے
تمھیں یا اخی ! منزل آگہی
جو قرآں پڑھا ، پھول کو دے گئی
عجب دلکشی منزل آ گہی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )

=========================
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
نعت ( ردیف : منزل آ گہی)

آپ نورالہدی ، خاتم الانبیا ، آپ نے بخش دی منزل آگہی
مبتلا گمرہی میں تھی انسانیت ، آپ سے پا گئی منزل آ گہی
آپ ہیں وجہ تخلیق ارض و سما ، سب سے پہلے ہوا خلق نور آپ کا
آپ نور ازل ، آخری روشنی ، آپ ہی سے ملی منزل آ گہی
بعد اللہ کے آپ برتر ہوئے ، آپ کا اسوہ احسن ہے ، رب نے کہا
جو بھی قرآن و سنت پہ عامل رہے ، پاگئے دائمی منزل آ گہی
آپ شاہ رسل ، آپ امام الرسل ، آپ کے ہاتھ میں حمد کا ہے لوا
انس و جن سب کے ہی آپ رہبر ہوئے ، پاگئے ہیں سبھی منزل آگہی
منزلیں سات قرآن میں رب نے دیں ، لائے تحفہ ہیں یہ خاتم الانبیا (صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)
ہم نے ہر اک کو ہے غور سے جب پڑھا ، دے گئی آگہی منزل آگہی
آپ امی لقب ، آپ ہیں شہر علم ، آپ تلمیذ ہیں عالم الغیب کے
آپ نے علم کا ہم کو تحفہ دیا ،دے گئی دلکشی منزل آگہی
آپ ختم الرسل ، خاتم الانبیا ، حشر تک آپ ہی کا ہے ڈنکا بجا
آپ لائے ہیں قرآن جو بے بدل ، مل گئی یا نبی !( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم)منزل آگہی
ہے یہ چوبیسویں آ یہ تکویر کی ، غیب کی بات آقا چھپاتے نہیں
( سورہ التکویر ، آیت نمبر 24)
راستہ حق کا واضح کیا آپ نے ، دے سکون دلی منزل آگہی
آپ سے پیارے آقا ! ہے یہ التجا ، اس کو عقبی میں ہو سربلندی عطا
پھول کو اپنے قدموں میں دے دیں جگہ ، پائے وہ سرمدی منزل آ گہی
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply