بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد باری تعالی
بڑا مہرباں ہے ہمارا خدا
جو بے کس ہیں ان کا سہارا خدا
جو ارض و سما میں ہے ، سب اس کا ہے
ہر اک شے پہ رکھے اجارہ خدا
بھنور میں جو پھنس کر پکاریں اسے
( سورہ عنکبوت ، آیت نمبر 65)
انھیں بخشتا ہے کنارا خدا
وہ کہتا ہے ، لبیک بندے مرے
(ادعونی استجب لکم: سورہ نمبر 40, آیت نمبر 60)
جو دل سے کسی نے پکارا خدا
جو مومن ہیں ، حب خدا میں شدید
(سورہ البقرہ، آیت نمبر 165)
انھیں جان و دل سے ہے پیاراخدا
کہا اس کو قرآں میں ظلم عظیم
نہیں شرک کرتا گوارا خدا
دعا تجھ سے ہے اہل حق کی یہی
تو کر کفر کو پارہ پارہ خدا
تجھے جو نہ مانے ، وہ ہے کور چشم
تری شان ہے آشکارا خدا
ہمیں فہم قرآں عطا کردے تو
ہمیں یاد ہو ہر سپارہ خدا
خدا کا ہے اک نام باعث بھی پھول!
جلائے گا ہم کو دوبارہ خدا
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
================
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حمد باری تعالی
کرو دل سے حمد و ثنائے خدا
تمھیں ہوگی حاصل رضائے خدا
پڑھو حسبنا اللہ و نعم الوکیل
تو بگڑی تمھاری بنائے خدا
کہے سورہ ء ملک ، آیت اخیر
تمھیں صاف پانی پلائے خدا
وہی سب کا خلاق و رزاق ہے
کرے خلق سب کو کھلائے خدا
دعا مانگتے ہیں نمازوں میں ہم
ہمیں سیدھا رستہ دکھائے خدا
ریا سے بچو ، کچھ دکھاوا نہ ہو
کرو نیکیاں بس برائے خدا
وہی کارساز و وکیل و قوی
پریشانی دل کی مٹائے خدا
وہ مشرک ہیں ، بھٹکے ہوئے رہ سے ہیں
جو اوروں کو پوجیں بجائے خدا
وہ رب فلق اور حافظ ، حفیظ
ہر اک شر سے ہم کو بچائے خدا
ملی تجھ کو توفیق حمد و ثنا
یہ ہے پھول بے شک عطائے خدا
(تنویر پھول، نیویارک : امریکہ)
HamdaiN - radeef - Khuda - Tanwir Phool
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
HamdaiN - radeef - Khuda - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com