Ghazal - radeef - thaa - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Ghazal - radeef - thaa - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم

غزل

جسے دل نے سمجھا کہ تسکین جاں تھا
اسی کو مرا ساتھ بار گراں تھا

ہوئی ہم کو محسوس خالق کی قربت
جہاں بھی گئے ہم ، وہاں آسماں تھا

گلہ اس میں طوفان و بارش کا کیا ہے
ترا شاخ نازک پہ ہی آشیاں تھا

نظر اس کی محدود ، وسعت سے عاری
وہ دیوانہ محصور کوئے بتاں تھا

وہ مخمور نظریں ، وہ پرکیف منظر
بتاؤں تمھیں کیا ، وہ کیسا سماں تھا

خدا نے دیا عزم و ہمت کا جذبہ
ہمیں ہرقدم پر ملا امتحاں تھا

یہ ہے پھول دست خزاں کا تشدد
بیاباں جو ہے وہ کبھی گلستاں تھا

( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply