/size]بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت
جب گدا آپ کے دربار میں آجاتے ہیں
ان کے دل گوشہ ء انوار میں آ جاتے ہیں
غور سے پڑھتے ہیں آیات ہم اپنے رب کی
" قریہ ء سیرت سرکار ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) میں آ جاتے ہیں"
یاد رکھنا ہے کہ " احزاب" میں ہے " صلوا علیہ"
عاملیں رحمت غفار میں آ جاتے ہیں
حکم جب رب کا ہوا ، غارحرا میں جاؤ
سن کے جبریل امیں غار میں آ جاتے ہیں
لے کے اقرا کا پیام آئے وہ سرکار کے پاس
منکریں زمرہ ء کفار میں آ جاتے ہیں
کتنے خوش بخت کبوتر ہیں جو در شہر نبی ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم)
سایہ ء گنبد و مینار میں آ جاتے ہیں
کمتریں پر ہے کرم ، حمد و ثنا کے الفاظ
خود بخود حیطہ ء افکار میں آ جاتے ہیں
فضل اللہ کا ہے ،فیض شہ طیبہ کا
دل کے جذبات جو اشعار میں آ جاتے ہیں
آپ نے خواب میں آیات شفا بتلائیں
(حوالہ نیچے ہے )
حوصلے جینے کے بیمار میں آ جاتے ہیں
کرتے ہیں فکر سخن ، ان کا کرم ہوتا ہے
پھول ! ہم نعت کے گلزار میں آ جاتے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
TarHi Naat - maiN aa jaatay haiN - Tanwir Phool
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
TarHi Naat - maiN aa jaatay haiN - Tanwir Phool
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
-
Tanwir Phool
- -

- Posts: 2479
- Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
- Contact:
Re: TarHi Naat - maiN aa jaatay haiN - Tanwir Phool
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت ( نقش اول کے بعد نقش ثانی)
حلقہ ء محفل اذکار میں آجاتے ہیں
حمد اور نعت کے گلزار میں آ جاتے ہیں
"قریہ ء مدحت سرکار میں آ جاتے ہیں "
مہر و مہ نعت کے ، افکار میں آ جاتے ہیں
علم کے شہر نے حکمت کے دیئے جو موتی
دامن حیدر کرار میں آجاتے ہیں
نعت کرتے ہیں رقم اپنے یہ رشحات قلم
خوبی ء طالع بیدار میں آجاتے ہیں
کربلا آج بھی ہے ، دیکھ کے آنسو ، آقا
خود بخود دیدہء خوں بار میں آجاتے ہیں
جب گدا ہوتے ہیں مایوس از اہل دنیا
آپ کی در گہ دربار ۱میں آجاتے ہیں
ذکر سے ان کے برستا ہے سحاب رحمت
عالم حبس سے امطار میں آجاتے ہیں
ام سلمہ کے یتیموں پہ ہوا فضل خدا
دامن احمد مختار میں آجاتے ہیں
گلشن طیبہ کی ملتی ہیں بہاریں ہمیں پھول
سایہ ء نخل ثمر بار میں آجاتے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
۱-Durbaar
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
طرحی نعت ( نقش اول کے بعد نقش ثانی)
حلقہ ء محفل اذکار میں آجاتے ہیں
حمد اور نعت کے گلزار میں آ جاتے ہیں
"قریہ ء مدحت سرکار میں آ جاتے ہیں "
مہر و مہ نعت کے ، افکار میں آ جاتے ہیں
علم کے شہر نے حکمت کے دیئے جو موتی
دامن حیدر کرار میں آجاتے ہیں
نعت کرتے ہیں رقم اپنے یہ رشحات قلم
خوبی ء طالع بیدار میں آجاتے ہیں
کربلا آج بھی ہے ، دیکھ کے آنسو ، آقا
خود بخود دیدہء خوں بار میں آجاتے ہیں
جب گدا ہوتے ہیں مایوس از اہل دنیا
آپ کی در گہ دربار ۱میں آجاتے ہیں
ذکر سے ان کے برستا ہے سحاب رحمت
عالم حبس سے امطار میں آجاتے ہیں
ام سلمہ کے یتیموں پہ ہوا فضل خدا
دامن احمد مختار میں آجاتے ہیں
گلشن طیبہ کی ملتی ہیں بہاریں ہمیں پھول
سایہ ء نخل ثمر بار میں آجاتے ہیں
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ )
۱-Durbaar
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com