TarHi Ghazal - radeef - Janaab-e-Aali - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

TarHi Ghazal - radeef - Janaab-e-Aali - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
( طرحی غزل)
سمجھیں کہ بے وفا ہے دنیا جناب عالی
اس سے نہ کھائیے گا دھوکا جناب عالی
انسانیت کا جس میں جذبہ ہی مرچکا ہو
وہ آدمی نہیں ہے اچھا جناب عالی
معبود اک وہی ہے ، دنیا چلا رہا ہے
ہم سب کا بس وہی ہے مولا جناب عالی
اس نے دیا ہے قرآں ، کچھ غور اس پہ کرلیں
اس سے سکوں ملے گا دل کا جناب عالی
ختم الرسل ہیں آئے ، وہ آخری نبی( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) ہیں
اب حشر تک ہے ان کا چرچا جناب عالی
مت آئیں میرے دل میں ، گر بے وفا ہوئے ہیں
" احسان کیجئے گا اتنا جناب عالی "
نقش قدم یہ شیطاں کا چھوڑ دیں خدارا
رستہ بدل لیں اب تو اپنا جناب عالی
توبہ کا در کھلا ہے ، کچھ فائدہ اٹھا لیں
رحمت کا بہہ رہا ہے دریا جناب عالی
یہ پھول نغمہ خواں ہے اس باغ شاعری میں
اس کا سخن لگا ہے کیسا جناب عالی ؟
( تنویرپھول ، نیویارک : امریکہ)
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply