کیا آپ کو مچھلی کا مذکر معلوم ھے؟

Tanziah aur mazaahiye Nacr ke lye
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 516
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کیا آپ کو مچھلی کا مذکر معلوم ھے؟

Post by ismail ajaz »


ایک سوال
کیا آپ کو مچھلی کا مذکر معلوم ھے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الجواب
مچھلی بذات خود مونث ہے اس لیے اس کا مذکر ڈھونڈیے جب کہ دھوبی مذکر ہے تو اس کی مونث ڈھونڈیے اہلِ زبان نے دھوبی کی مونث دھوبن قرار دی لہٰذا خوب جان لیجیے کہ مچھلی مونث ہے اس لیے مساوات کی رو سے مچھلی کا مذکر مچھلن ہوا
ورنہ جیسے مچھلی مونث ہے اسی طرح دھوبی مونث ہوا اور اگر دھوبن مونث ہے تو مچھلن مونث ہوا
اسی طرح اگر کوّا، اُلو، ہُد ہُد، خرگوش، لنگور، گِدھ، کچھوا اور مچھّر مذکر ہیں انہیں بدلنا ہوگا
تذکیر ۔۔۔۔۔۔ کوّی، اُلوی ، ہُد ہُدی ، خرگوشی ، لنگوری ، گِدھی ، کچھوی اور مچھّری
تانیث ۔۔۔۔۔۔ کوّن ، اُلوَن ، ہُدہُدوَن ، خوگوشن ، لنگورن ،گِدھن ، کچھوَن ، مچھرن ہوا
اور اگر "فاختہ، مینا، چیل، مُرغابی، ابابیل، مکھی، چھپکلی۔۔۔ تانیث ہیں
تو ان کا تذکیرکیا ہوگا تو آئیے ہم کلیہ برقرار رکھتے ہوئے مذکورہ بالا تانیث کو تذکیر سے تسخیر کرتے ہوئے تانیث کو نئے اصول و ضوابط سے مرتب کرتے ہیں
گویا کہ چنانچہ
تذکیر ۔۔۔۔۔۔ "فاختی ، مینی ، چیلی ، مُرغابی، ابابیلی ، مکھی، چھپکلی۔۔
تانیث ۔۔۔۔۔۔ "فاختن، مینن، چیلن، مُرغابن، ابابیلن، مکھن، چھپکلن۔۔
اسی طرح سے
مرغا مرغن، بکرا بکرن، گدھا گدن گھوڑا گھوڑن چڑا چڑن اور کُتا کُتن۔
جب دھوبی سے دھوبن اور موچی سے موچن اور درزی سے درزن تو پھر طوطا غلط ہے کہے طوطی اور طوطن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہوتی طوطن میں ہوتا طوطی
ہمیں اور جینے کی چاہت
Attachments
ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی.jpg
ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی.jpg (140.33 KiB) Viewed 34423 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply