2 GhazlaiN - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

2 GhazlaiN - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم
غزل

دیکھو ، تنویرحرا میں ہیں ہدایت کے چراغ
ضوفشاں ہیں آج بھی آقا( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم) کی سیرت کے چراغ
وہ مواخات مدینہ ، فیصلہ سرکار کا
سب کے سینوں میں ہوئے روشن اخوت کے چراغ
آندھیاں ان کو رقابت کی بجھا سکتی نہیں
قلب محزوں میں ہیں روشن تیری الفت کے چراغ
آدم و حوا کے رشتے سے ہیں بھائی بھائی سب
کاش ہر انساں کے دل میں ہوں محبت کے چراغ
سورہ ء المائدہ کی آیت سادس کہے
کر وضو ، چہرے پہ روشن ہوں طہارت کے چراغ
وہ سراج السالکیں تشریف جب لائے یہاں
ہر طرف روشن ہوئے بہجت ، مسرت کے چراغ
جس نے کی شہ کی اطاعت ، اس نے کی اللہ کی
پڑھ اطیعوااللہ ، روشن کر اطاعت کے چراغ
شہ کی فیاضی کا لاسکتا نہیں کوئی جواب
کیا جلائے گا بھلا حاتم سخاوت کے چراغ
" پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر"
پھول ! تیری شاعری میں ہیں نصیحت کے چراغ
( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
--------------------------------

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی غزل
نہ جانے بند کب یہ گردش ایام ہوجائے
بحکم رب ، جہاں بھر کا فنا انجام ہوجائے
مرا پیغام الفت ہے ، مرے دل کی تمنا ہے
محبت اور اخوت اس جہاں میں عام ہو جائے
نظر عاشق کی رہتی منتظر ہے ، وہ یہ کہتا ہے
حسیں رخ دل ربا کا اب تو زیب بام ہوجائے
درندے کہہ رہے ہیں دیکھ کر انسان کی حالت
ہےاندیشہ کبھی انساں بھی خوں آشام ہوجائے
کسی کو بھی نہیں معلوم ، کب دنیا سے جانا ہے
" نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے "
شہادت ہے حیات جاودانی ، جانتا ہے وہ
مجاہد راہ میں اللہ کی ، ضرغام ہوجائے
بہت محتاط رہ ، ہشیار ہو ہر ایک سازش سے
کہیں ایسا نہ ہو تو مورد الزام ہو جائے
سبق یہ قصہ ء یوسف ، زلیخا سے ملا ہم کو
یہ ممکن ہے شریف انسان بھی بدنام ہوجائے
خزاں کے راج میں یہ پھول کی ہر دم تمنا ہے
قلم جو ہاتھ میں اس کے ہے ، وہ صمصام ہوجائے
( تنویرپھول، نیویارک : امریکہ)


https://ipfs.io/ipfs/QmXoypizjW3WknFiJn ... Phool.html
http://www.naatkainaat.org/index.php?ti ... 9%88%D9%84
http://urduyouthforum.org/biography/bio ... Phool.html
http://allaboutreligions.blogspot.com
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =13&t=7415
https://www.revolvy.com/topic/Tanwir%20 ... type=topic
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://poetrysoup.com/tanwir_phool/biography
http://tanwirphool.blogspot.com
World Heritage Encyclopedia: http://worldheritage.org/articles/Tanwir_Phool
http://www.pakistansource.com/tanwir-ph ... et-writer/
https://www.youtube.com/watch?v=6U4Ne6F42r0
http://kufarooq10.over-blog.com/tag/india/
http://kufarooq10.blogspot.com/2013/12/ ... 7OOfEAa1Gp
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=7277
http://tehminasworld.blogspot.com/searc ... ir%20Phool
https://openlibrary.org/works/OL1568607 ... r-e-Sukhan
http://www.urdubandhan.com/bazm/viewtop ... =11&t=8191
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply