TarHi Manqabat-e-Imam Husain RA - Tanwir Phool

Deeni maloomat aur aurAnbiyaa SAWS ke qissaoN kaa bayaan

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

TarHi Manqabat-e-Imam Husain RA - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
طرحی منقبت امام حسین
بے مثل صبر و ضبط کا مینار ہیں حسین
کچھ شک نہیں شہیدوں کے سردار ہیں حسین
میدان کربلا کا ہے اس امر کا گواہ
" ظلم و ستم سے برسر پیکار ہیں حسین"
کیا جنگ اقتدار میں بچے ہیں آتے ساتھ ؟
دیکھو یہ کیسے قافلہ سالار ہیں حسین
کربل میں سن لو غور سے خطبہ حسین کا
نانا کا نام لے کے گہربار ہیں حسین
عزم و یقیں کے سامنے باطل ہے سرنگوں
تاحشر حق کی راہ کا معیار ہیں حسین
اک مہر تابناک صداقت کی راہ میں
وہ جانشین حیدر کرار ہیں حسین
گلہائے بے مثال ہیں باغ رسول ( صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم ) میں
کچھ شک نہیں کہ زینت گلزار ہیں حسین
پیغام بے نظیر زمانے کو دے گئے
دانشوروں کے محور افکار ہیں حسین
سردار ہیں جناں میں جوانوں کے پھول ! وہ
رب کی طرف سے صاحب دستار ہیں حسین
( تنویرپھول، نیویارک : امریکہ)
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply