Ghazal-jal gaya aashiaN - Tanwir Phool

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
Tanwir Phool
-
-
Posts: 2479
Joined: Sun May 30, 2010 5:06 pm
Contact:

Ghazal-jal gaya aashiaN - Tanwir Phool

Post by Tanwir Phool »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
غزل
اس میں پنہاں ہیں اسرار کون و مکاں
ایک دنیا یہاں ، ایک دنیا وہاں
رفتہ رفتہ اثر اس کا ہوگا عیاں
عشق ہے تیشہ اور حسن سنگ گراں
جستجو میں ہے اک طائر زندہ دل
آ رہی ہے صدا" پی کہاں ، پی کہاں"
حدت عشق میں کیا عجب سوز ہے
دھیمے دھیمے سلگنے میں لذت نہاں
زیست کرنا ہے دشوار ہر ہر قدم
امتحاں ، امتحاں ، امتحاں ، امتحاں
باغ میں آ گئے اتنے زاغ و زغن
" ماند پڑنے لگیں ساری رنگینیاں "
تو تو ہے بے بصر ، کیسے آئے نظر
آئنے میں تجھے صورت کن فکاں
شان آئینہ گر پر ذرا غور کر
دل پہ کھل جائے گا راز ہر دو جہاں
اس میں جو ڈوبا ، ابھرا نہیں حشر تک
چاہ غفلت ہے یا قلزم بے کراں
کس کو فرصت تھی ، اس پر کرے غور وہ
اس کی آنکھوں میں تھی ان کہی داستاں
تو نے سورج سے کیوں دشمنی مول لی
اتنی بارش ہوئی ، جل گیا آشیاں
آج دیکھو، ہے نازاں بہار چمن
پھول ! گلشن میں گل رو ہوا گل فشاں

( تنویر پھول ، نیویارک : امریکہ)
http://www.abitabout.com/Tanwir+Phool
http://duckduckgo.com/Tanwir_Phool
http://www.allaboutreligions.blogspot.com
Post Reply