کراچی میں ادبی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔انورجاویدہاشمی

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

کراچی میں ادبی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔انورجاویدہاشمی

Post by sajhashmi »

ناظرین آداب و تسلیمات
کراچی پریس کلب میں نئی نسل کے شعراء کا مشاعرہ کینیڈا سے واپس آنے والے معروف پاکستانی شاعر جناب حمایت علی شاعر کی صدارت مین ہوا جس میں زیب ازکار حسین سکریٹری ادبی کمیٹی کراچی پریس کلب زیب ازکار حسین،اسرار شاکی اور مدیر دنیائے ادب پروفیسر اوج کمال نے نمایاں حصہ لیا شعراء مین سجاد ہاشمی، اسرار شاکی، کامی شاہ،عمران نرمی اور دیگر شامل تھے اس تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھیے
سیدانورجاویدہاشمی
علاوہ ازیں کراچی میں شب خون الہ آباد کے ایڈیٹر معروف نقاد و شاعر شمس الرحمان فاروقی کی آمد پر کئی تقاریب ہوئیں جن میں ادبی میلہ، ڈاکٹر اسلم فرخی کی کتاب کی تقریب،اردو ڈکشنری بورڈ میں فہمیدہ ریاض ڈائرکٹر بورڈ،محقق رفیق نقش،مدیر لغت لیاقت علی عاصم کی جناب فاروقی سے گفت و شنید تجاویز و تبصرے آخری جلد کے حوالے سے، کینیڈا سے آئے ہوئے معروف شاعر و مصنف اشفاق حسین کی شاعری کی کتاب کی مقامی ہوٹل میں تقریب پذیرائی، معروف شاعر سبکتگین کے مجموعے گنجلک کی تقریب اجراء اور محفل غزل بھی نمایاں تقریبات رہیں
Pictures
صدر مشاعرہ جناب حمایت علی شاعر کے ساتھ زیب ازکار حسین سکریٹری ادبی کمیٹی
سجاد ہاشمی نئی نسل کے نمائندہ شاعر
اسرار حسین شاکی اپنا کلام سناتے ہوئے
Attachments
IMG0202A  zb,shyr.jpg
IMG0202A zb,shyr.jpg (70.38 KiB) Viewed 214 times
IMG0307A sjd.jpg
IMG0307A sjd.jpg (65.89 KiB) Viewed 214 times
Post Reply