کراچی میں ادبی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔انورجاویدہاشمی

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

کراچی میں ادبی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔انورجاویدہاشمی

Post by sajhashmi »

ناظرین اردو بندھن کی خدمت میں تسلیمات
سیدانورجاویدہاشمی،کراچی پاکستان
رواں مہینے میں کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے چیئر پرسن معروف افسانہ نگار و صحافی زیب اذکار حسین دی نیوز نے
پہلے ہفتے میں معروف استاد اردو،ادیب،نقاد،صحافی و مترجم جناب علی حیدر ملک کے نام ایک شام نامی تقریب کا انعقاد کیا
دوسرے ہفتے کی تقریب واحد بشیر کے ساتھ شام کی رپورٹ آپ یہاں دیکھ رہے ہیں۔
احس سلیم جو پہلے کتابی سلسلے سخن زار سے وابستہ تھے اپنے نئے کتابی سلسلہ جریدہ اجراء کی کامیاب تقریب رونمائی کے بعد
دوسرے شمارے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کے ساتھ خاکہ نگار اور صحافی ممتاز رفیق بھی متحرک و سرگرم عمل ہیں
معروف شاعر لیاقت علی عاصم کو گزشتہ دنوں بزم سراج ادب کے مشاعرے مین جاذب قریشی نے بطور صدر محفل مدعو کیا۔معروف شاعر
محسن اسرار مہمان۔ خصوصی اور کینیڈا سے آئے ہوءے شبنم رومانی کے فرزند شاعر فیصل عظیم مہمان ۔ اعزازی تھے۔عاصم کے تین شعری
مجموعے آنگن میں سمندر ۱۹۸۷، رقص۔ وصال ۱۹۹۶ اور دونوں مجموعوں کے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ تیسرا مجموعہ نشیب شہر کراچی سے
گزشتہ دنوں شائع ہوکر منظر عام پر آءے جبکہ محسن اسرار کا پہلا مجموعہ شور بھی ہے سناٹا بھی اور دوسرا مجموعہ تاثیر شائع ہو چکا ہے۔

سید محمد قاسم نے کتابی سلسلہ تذکرہ کراچی کے دو شمارے سید انورجاویدہاشمی اور منظر عارفی مدیر دوماہی سربکف کے تعاون سے شائع
کیے ہیں یہ تحقیقی جریدہ علمی و ادبی حلقوں میں سراہا گیا ہے بالخصوص سیدانورجاویدہاشمی کا جوان مرگ اہل قلم اور خاک میں پنہاں صورتیں مرحوم شعراءے کراچی کے حوالے سے مضامین کو حوالہ جاتی مضامین کے زمرہ میں شمار کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر رئوف پاریکھ،ڈاکٹر شاداب احسانی، لاہور کے ڈاکٹر انور سدید،سرگودھا کے پروفیسر سہیل اختر بہاولپوری،اردو اور راجستھانی بولیاں کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر عزیزانصاری،ڈاکٹر حسرت کاسگنجوی،معروف محقق و ادیب جناب پروفیسر ہارون الرشید اور دیگر کے حوصلہ افزا پیغامات موسس تذکرہ سید محمد قاسم کو موصول ہوچکے ہیں
Attachments
tabsira tazkra jamaliat.gif
tabsira tazkra jamaliat.gif (18.69 KiB) Viewed 254 times
Post Reply