پاکستان کے نعت گوشعراء جلد سوم اور تذکرہ کا تیسرا شمارہ شائع

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

پاکستان کے نعت گوشعراء جلد سوم اور تذکرہ کا تیسرا شمارہ شائع

Post by sajhashmi »

ناظرین اردو بندھن کی خدمت میں آداب
سید محمد قاسم کی تذکرہ جاتی کتاب پاکستن کے نعت گو شعراء کی جلد سوم شائع ہوگئی ہے اس کی تقریب رونمائی شام پذیرائی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے منظر اکبر ہال میں جامعہ کراچی کے استاد،محقق،جوش شناسی اور سلسلہ وار رثائی ادب کے مدیر ڈاکٹر ہلال نقوی کی صدارت میں ہوئی۔سیدانورجاویدہاشمی کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔سید اقبال نے نذرانہ ء حمد و نعت پیش کیا۔رضوان صدیقی،پروفیسر علی حیدر ملک،محترمہ فاطمہ ثریا بجیہ مہمان خصوصی سندھ کے وزیر اوقاف عبدالحسیب خان نے اظہار خیال کیا۔ابن عظیم فاطمی نے صنعت توشیح میں کتاب اور صاحب کتاب کو تہنیت پیش کی۔صدر محفل ڈاکٹر ہلال نقوی نے کہا کہ صاحبان علم و فضل کے اس اجتماع میں مجھے بھی سید محمد قاسم کے تذکرہ پاکستان کے نعت گو شعراء اور جریدہ تذکرہ کی اشاعت پر مبارک باد دینے کی سعادت ملی۔مقررین نے اس تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پانچ سو نعت گو شعراء کے ان تین جلدوں میں موجود تذکروں سے آنے والے دنوں میں محققین فائدہ اٹھائیں گے۔
:-)
Attachments
pkng 3+tzkra.gif
pkng 3+tzkra.gif (100.15 KiB) Viewed 508 times
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

Re: پاکستان کے نعت گوشعراء جلد سوم اور تذکرہ کا تیسرا شمارہ

Post by sajhashmi »

Quarterly TAZZKRAH Karachi 1st issue Nov,2009,2nd issue March 2010,3rd issue July 2010 Editorial Board: Syed Mohammad Qasim,Syed Anwer Jawaid Hashmi and Manzar Aarfiسہ ماہی کتابی سلسلہ{تذکرہ} کے تین شمارے شائع ہوچکے ہیں
=D>
Post Reply