بسم اللہ الرحمان الرحیم
حمد پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔سیدانورجاویدہاشمی کراچی
تاثیر ۔ حرف و نغمہ سرائی اُسی نے دی
مُجھ کویہ شخصیت مرے بھائی اُسی نے دی
سُورج میں روشنی و حرارت اُسی کا اذن
ٹھنڈک جو چاندنی میں سمائی اُسی نے دی
ہر ایک کو نصیب کہاں نفس ۔ مطمئن
جنت زمیں پہ جو نظر آئی اُسی نے دی
رکھتا ہے جو زمیں پہ توازُن پہاڑ سے
سرسبز کھیتیوں کو ترائی اُسی نے دی
دے وہ خزاں رسیدہ سی شاخوں کو پیرھن
پھولوں میں جتنی خوشبو سمائی اُسی نے دی
اشعار میں یہ لفظ ستارہ مثال سے
کاغذ پہ کہکتشاں جو سجائی اُسی نے دی
سب نام اُس کے ہاشمی سب کچھ اُسی کا ہے
اک سانس بعد سانس جو آئی اُسی نے دی
سیدانورجاویدہاشمی،کراچی
۲۰ اگست ۲۰۱۰ ء
حمد پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔سیدانورجاویدہاشمی کراچی
تاثیر ۔ حرف و نغمہ سرائی اُسی نے دی
مُجھ کویہ شخصیت مرے بھائی اُسی نے دی
سُورج میں روشنی و حرارت اُسی کا اذن
ٹھنڈک جو چاندنی میں سمائی اُسی نے دی
ہر ایک کو نصیب کہاں نفس ۔ مطمئن
جنت زمیں پہ جو نظر آئی اُسی نے دی
رکھتا ہے جو زمیں پہ توازُن پہاڑ سے
سرسبز کھیتیوں کو ترائی اُسی نے دی
دے وہ خزاں رسیدہ سی شاخوں کو پیرھن
پھولوں میں جتنی خوشبو سمائی اُسی نے دی
اشعار میں یہ لفظ ستارہ مثال سے
کاغذ پہ کہکتشاں جو سجائی اُسی نے دی
سب نام اُس کے ہاشمی سب کچھ اُسی کا ہے
اک سانس بعد سانس جو آئی اُسی نے دی
سیدانورجاویدہاشمی،کراچی
۲۰ اگست ۲۰۱۰ ء