سیدانورجاویدہاشمی کی غزل

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

سیدانورجاویدہاشمی کی غزل

Post by sajhashmi »

سیدانورجاویدہاشمی کی غزل

وادی ء تھر سن گیت پرانا ریت پہ ننگے پائوں
پھر میری سنگت میں گانا ریت پہ ننگے پائوں

ریت پہ ننگے پائوں سر پر دھوپ کی اک اجرک
قافلہ ہے کس سمت ر و ا نہ ریت پہ ننگے پائوں

سر پر مٹکا، گود میں بچہ، لب پر پیاس سجی
ڈھونڈے ما سی آ ب و دانہ ریت پہ ننگے پائوں

الغوزہ ، بینجو،ڈھولک، اکتارا ساتھ لیے
سائیں بجاتے گا تے جا نا ریت پہ ننگے پائوں

ہاشمی تم نے کس دھُن میں یہ آج غزل چھیڑی
دیکھو سائیں جل نہیں جانا ریت پہ ننگے پائوں

سیدانورجاویدہاشمی،کراچی پاکستان
Post Reply