کیا آپ جانتے ہیں ؟

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 404
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کیا آپ جانتے ہیں ؟

Post by ismail ajaz »



رندِ خرابِ حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو



گمراہ لوگوں کی بہکی ہوئی باتیں

میری نگاہ اس شعر پر آج پھر پڑی تو بڑی حیرت ہوئی،جبکہ کئی بار یہ شعر نگاہ سے گزرا ،مگر آج تک توجہ نہ دی
زاہد کے لغوی معنے نیک و پارسا متقی پرہیزگار اللہ سے ڈرنے والا کے ہیں یا یوں کہیئے کہ ایک ایسا شخص جو خود احکاماتِ خداوندی کی پابندی کرتے ہوئے دوسروں کوبھی اسی راستے کواختیار کرنے پر آمادہ کرے
اب شاعر صاحب نشے میں دھت عقل و خرد سے پیدل زاہد صاحب سے محوِ گفتگو فرما رہے ہیں کہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو مطلب اپنی آنکھیں بند کر لو منہ پر تالا لگا لو اور اگر زیادہ ہی پارسائی اور پرہیزگاری کا شوق ہے تو خود پر نظر رکھو ،اپنی فکر کرو۔بات سمجھ میں انے والی ہے گو کہ نشے میں کی گئی ہے ،مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا کیا یہ درست بھی ہے،کیا ایسا تو نہیں کہ یہ بات جو ہمیں بہت اچھی لگی ہے فطرت کے خلاف ہے ،اللہ عزّوجل کے نظام (سسٹم) کے خلاف ہے ،کھلی خلاف ورزی ہے ،اللہ کے بنائے ہوئے بتائے ہوئے ضابطہ حیات جسے انسان کے لئے اس نے ترتیب دیا اعلانِ جنگ ہے ،اور ہم نہ صرف بڑھ چڑھ کر اس بات کی تائید کر رہے ہیں بلکہ اس کے لکھنے والے کا ساتھ بھی کھل کر دے رہے ہیں اس کی سوچ اور تخلیق جواسکی کندزھنی اور بیہودہ سوچ کی پیداوار ہے اپنی معاونت, داد , حوصلہ افزائی شامل کر کے ساری دنیا میں اسے فروغ دے رہے ہیں
کیا ہم نے سوچا کہ ہماری پوچھ ہو گی ،ہم سے سوال کیا جائے گا ، ہم سے اس بارے میں بازپرس ہوگی
کیا واقعی ہم (امر باالمعروف نہی عن المنکر ) کی صحیح ترتیب پر گامزن ہیں ،کیا ہم واقعی (وَتَعَاوَنُوا عَلَی البِرّ وَ تَقوَیٰ وَلا تَعَاوَنُوا عَلَی الاِثمِ وَالعُدوَان) کی پیروی کر رہے ہیں
شعرا اکرام مرنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کیجئے صحیح بات کی تائید اور غلط کی مخالفت کیجئے تاکہ آپکی قبر آپکا حشر بہتر ہو کامیابی ملے اللہ کی خوشنودی حاصل کیجئے چاپلوسی اور بھیڑ چال چل کر خود پر ظلم مت کیجئے
اور آپ کس طرف گامزن ہیں اس کا پتا کیجئے


کیا آپ جانتے ہیں ؟
سب سے بڑے متقی پرہیزگار زاہد و عابد داعی مفکر اسلام کون تھے ؟ (جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) یہ شاعر صاحب نشے میں ان کی مخالفت کر رہے ہیں ہوش و خرد سے نابلد اور ہم اورآپ باہوش و حواس انکی تائید کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت و بازی لے جانے میں بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں
اور میری بات سمجھ میں آ جائے تو میرے لئے بھی دعا کیجئے

واسلام
اسماعیل اعجاز خیال
Attachments
kuntum Khairaa ummatin.GIF
kuntum Khairaa ummatin.GIF (17.69 KiB) Viewed 486 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
User avatar
Nayeem Khan
-
-
Posts: 280
Joined: Sun Jan 13, 2008 2:32 pm
Location: Mahbubnagar, India.
Contact:

Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

Post by Nayeem Khan »

:jazak:
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 404
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

Post by ismail ajaz »

Nayeem Khan wrote::jazak:

janaab moHtaram Nayeem Khan SaaHeb
Allah rabbul izzat aapko dunyaa o aaKhirat kee izzatoN se nawaaze
mamnoon

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply