Karachi k sukhanwar Prof.Zia Shahid ki ghazal
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
Karachi k sukhanwar Prof.Zia Shahid ki ghazal
Aadab Arz. Karachi k sukhanwar Prof.ZIA SHAHID ki ghazal
غز ل
ضیاء شاہد
یہ خواب ہے یا حقیقت خدا کسی کو نہ دے
عجیب شئے محبت خُد ا کسی کو نہ دے
ہر ا ک نظر کو میسر ہو آ ئینہ لیکن
ملی ہے مجھ کو جو حیرت خداکسی کو نہ دے
وصال پر بھی مجھے ہجر کا گماں ٹھہرے
کسی سے اتنی محبت خد ا کسی کو نہ دے
خو شی ملی تو اُ د ا سی نے دل کو گھیر لیا
غمو ں سے ا یسی ر فا قت خداکسی کو نہ دے
جو مجھ سے مل کے گیا پھر یہی کہا اُس نے
ہے عشق ایک اذیت خد ا کسی کو نہ د ے
خود اپنے سا ئے سے کب تک بھلا ڈرے کوئی
یہ د شت ِ عشق ، یہ و حشت خدا کسی کو نہ دے
پلٹ کے دیکھ لیا اُ س نے ا پنے قا تل کو
کہا پھر اُس نے یہ مہلت خد ا کسی کو نہ دے
سنائی د ینے لگیں د ل کی د ھڑ کنیں ہر سُو
ضیا اب ایسی بھی خلو ت خد ا کسی کو نہ دے