جدید اُردو شاعری میں کرداری نظمیں:عارفہ شہزاد

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

جدید اُردو شاعری میں کرداری نظمیں:عارفہ شہزاد

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:

جدید اُردو شاعری میں کرداری نظمیں: یونی ورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کی شعبہ اردو کی استاد محترمہ
عارفہ شہزاد کی تحقیقی مضامین کی کتاب اردو لغت بورڈ میں موصول ہوئی۔الاشراق لاہور نے ٢٠٠٧ء میں
اسے شائع کیا تھا اس کے پشت ورق پر مئولفہ کا تعارف ایم اے اردو(گولڈ میڈلسٹ)ایم فل اردو ،اعزازات
تالیفات ناشر کا نام اور محترم ڈاکٹرمحمد فخرالحق نوری اسکا یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز جاپان کی رائے
انتساب نظم ِ دل کے مرکزی کردار کے نام؛نصیر احمد ناصرمدیر تسطیر کی نظم کے لیے نظم؛فہرست میں
تمہیداز ڈاکٹرنوری،پیش لفظ از عارفہ شہزاد کے بعد باب اول شاعری میں کردارنگاری۔۔نظریاتی مباحث
باب دوم کلاسیکی اردو شاعری میں کرداری نظمیں؛باب سوم جدیداردوشاعری کے اہم کرداری نظم نگار؛
باب چہارم جدید اردو شاعری میں کردارنگاری اور آخری باب پنجم منتخب جیدُاردو شعراء کی چند نظموں
کا تجزیاتی مطالعہ لائق مطالعہ مضامین ہیں۔آخری صفحات میں حوالہ جات اور مآخذ بھی دیے گئے ہیں
یہی نہیں ہر باب کے بعد بھی حوالہ جات شامل کردیے گئے ہیں۔اس تحقیقی کاوش پر ہم عارفہ شہزاد کو
دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہوئے مزید توفیقات اور تالیفات کی دعا بھی کرتے ہیں۔۔سیدانورجاویدہاشمی
Post Reply