MEESAQ E WAFA POETRY..

Adabi aur tanqeedi mazaameen
Afsane aur tabsire

Moderator: munir-armaan-nasimi

Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

MEESAQ E WAFA POETRY..

Post by sajhashmi »


:bismillah:
:salaam:
میثا ق و فا
پروفیسر ڈاکٹرسیدمحمداحمدسعید
جامعہ پشاور اور جامعہ کراچی کے سابق استاد فلسفہ ڈاکٹر سید محمد احمد سعید قادری
شاعرانہ تخلیقی صلاحیت کے ساتھ اسلامی ممالک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر فلسفیانہ
غور و خوص کے حامل اور مبصر بھی رہے ہیں. آج کل ریٹائر منٹ کے بعد آرام فرما اور اپنے
سابق طالب علموں کی ذہنی و تدریسی رہنمائی بھی کررہے ہیں. نجی تعلیمی اداروں نے ان کی
خدمات سے کماحقہ استفادہ کیا،ان کے تحقیقی کاموں پر مبنی کئی کتب منظر عام پر آچکی ہیں
ایک تالیف جامعات میں بطور نصاب بھی شامل رہی ہے.فلاسفی آف لائف 1962 میں ان کی
معروف تصنیف تھی،آئیڈیالوجی آف پاکستان کا سال اشاعت 1968،ڈبلیو للیز کی انٹروڈکشن
آف ایتھکس کا ترجمہ تعارف اخلاقیات 1984 میں طبع ہوئی تھی.اسلامک ماڈرن ازم - سوشیو
انالائسیز 1990ء میں منظر عام پر آئی، مبادیات اسلام پر 1995ء میں تصنیف کے بعد جناب
پروفیسر ڈاکٹر سید محمد احمد سعید کی اہم تحقیقی کتاب ایران قبل از و بعد از امام خمینی 2000
کو علمی و تحقیقی اداروں میں اہمیت ملی. کچھ عرصے آپ نے سابق مشرقی پاکستان کی
راج شاہی یونی ورسٹی میں ڈاکٹر محمود حسین سابق نائب وزیر اور شیخ الجامعہ کراچی و
بانی جامعہ ملیہ کراچی کی ایماء پر تدریس کی اور وہاں قیام کے دوران غزلیہ شاعری بھی
کی جسے میثاق وفا کے عنوان سے ان کے صاحبزادے سید محمد ظفر الایمان عرف نعمان
نے مرتب کرکے عنوانات کے ساتھ شائع کروادیا ہے. قارئین اس مجموعے کا تعارف قاضی
عبدالقادر پروفیسر جامعہ پشاور و کراچی نے اپنی یادداشتوں کے حوالے سے لکھا ہے اور
بتایا ہے کہ موصوف نے کراچی یونی ورسٹی سے اول درجے میں گریجویشن کرکے مولوی
عبدالحق سے منسوب ایوارڈ حاصل کیا تھا اور عمر کا بیشتر حصہ طلبائے فلسفہ کی رہ
نمائی ،نثر نگاری اور تحقیقی کاموں میں صرف کیا. پروردگار پروفیسر ڈاکٹر سید محمد
احمد سعید قادری کو صحت و سکون سے نوازتے رہیں وہ اپنے بچوں اور ان کے بچوں
کے ساتھ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں
تعارف:سیدانورجاویدہاشمی،فری لانسر،
شریک مدیر تذکرہ سہ ماہی کراچی 30تیس جنوری2012
Post Reply