Mahana Mushaierah Anjuman Bahar-e-Adab

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

Mahana Mushaierah Anjuman Bahar-e-Adab

Post by sajhashmi »

:bismillah:
:salaam2:
Anjuman Bahar e Adab k mahana mushaieray ki report mulaHiZha kijiey:
Syed Anwer Jawaid Hashmi,Karachi 16-4-2012

انجمن بہار ادب کا ماہانہ مشاعرہ
معتمد و بانی انجمن بہار ادب پاکستان اُستا د نصیر کوٹی کی قیام
گا ہ پر ہر ما ہ کے تیسرے اتوار کو منعقد کیا جانے والا ماہانہ مشاعرہ اتوار
15 اپریل 2012ء کو کینیڈا سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد شاعر پروفیسر رحمان
خاور کی صدارت میں ہوا.قمر وارثی مہمان اعزازی اور بزم شمیم ادب کے صدر و
شاعر سید آصف رضا رضوی مہمان خصوصی بنائے گئے. نظامت نشاط غوری نے
کی تلاوت کلام پاک کا شرف عارف زیبائی اور نعت رسول کا ہدیہ پیش کرنے کا
شرف عبدالجبار اثر کوملا. عبدالصمد نور،نظر فاطمی،عدنان عکس،ارتضٰی
گوہر،شمیم قدوائی، فخرا للہ شاد،احمد سعید،عبدالمجید محور،آسی سلطانی،اخترانجم،
منظر ہاشمی غازیپوری،سید فیاض علی،جمال احمد جمال،انورجاویدہاشمی،خلیل احمد
خلیل ایڈوکیٹ اور مسند نشین شعراء نے اپنا کلام نذر سامعین کیا.بزم شمیم ادب کے
نائب صدر سماجی شخصیت،ادب نواز وحید قریشی نے بھی شریک ہوکر شعراء کی
حوصلہ افزائی کی.حاضرین کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا
عدنان عکس: حوصلے پر شباب آتا ہے: داد پاکر کسی سخنور سے
نشاط غوری:سنگ باری کا یہ ماحول خداخیر کرے:سخت دشوار ہواخود کو بچانااپن
مسعودعالم زیدی:ہمیں سفر میں اذیت ملی ہے پھولوں سے
ذ را سی دیر کو کانٹوں پہ چل کے دیکھتے ہیں
فخراللہ شاد:اسی باعث الیکشن میں نہیں حصٌہ لیا میں نے
نجانے کس گلی میں زندگی کی شام آجائے
عبدالمجید محور: کیا گُل کھلائے گا وہ پرندہ اُڑے گا جب
خود مطمئن نہیں ہے جو اپنی اُڑان سے
شمیم قدوائی: کوئی تریاق ہی نہیں ہے شمیم:آج تک آدمی کے کاٹے کا
عبدالخلیل ایڈوکیٹ:جہاں کے لوگ جفا کش بھی ہوں ذہین بھی ہوں
اُ سی و طن میں تر قی کی نہر بہتی ہے
انورجاویدہاشمی: ر ہ - دُشوار میں ہمٌت طلب ہوں
تھکن کیسی ، پشیمانی کہاں کی
نصیر کوٹی: کیا ہم نے قہقہے کو بہت خون دے دیا
آنسو ہماری آنکھ میں بھر آئے کس لیے
رحمان خاور:ا ب اس کے واسطے دریا میں کون اُترے گا
تلا ش کرنے جو اُترا تھا ا پنے سا تھی کو
Attachments
431498_353717714668872_100000919389892_1078531_613716666_n.jpg
431498_353717714668872_100000919389892_1078531_613716666_n.jpg (13.12 KiB) Viewed 466 times
Post Reply