Page 1 of 1

کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sat Jun 08, 2013 10:31 am
by sfaseehrabbani

طرحی غزل


شبِ فراق میں یہ لطف مجھ پہ عام ہوا
کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

یہ زندگی تو کبھی اتنی مہربان نہ تھی
’’ بدن تھکا بھی نہیں اور سفر تمام ہوا ‘‘

کبھی چراغ جلانے کی میں نے بات جو کی
تو میری ضد میں ہواؤں کا اہتمام ہوا

میں اپنے چہرے پہ سچ لے کے سامنے آیا
مگر یہ تمغۂ حق آئنے کے نام ہوا

محبتوں کی روش تو پڑی رہی سونی
عداوتوں کا چلن ہی جہاں میں عام ہوا

ہے کس کو کتنی محبت، ہے کس میں کتنا خلوص
کھلے گا پھر جو کبھی دوستوں سے کام ہوا

تو گاؤں کے یہ شب و روز یاد آئیں گے
اگر فصیح کبھی شہر میں قیام ہوا

شاہین فصیح ربانی
[/font][/size]

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sun Jun 09, 2013 7:33 am
by sbashwar


محترم شاہین فصیح ربانی صاحب
السلام علیکم

کبھی چراغ جلانے کی میں نے بات جو کی
تو میری ضد میں ہواؤں کا اہتمام ہوا

بہت خوب۔ داد پیش ہے۔

مخلص
سالم باشوار
[/color]

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sun Jun 09, 2013 10:28 am
by sfaseehrabbani
sbashwar wrote:


محترم شاہین فصیح ربانی صاحب
السلام علیکم

کبھی چراغ جلانے کی میں نے بات جو کی
تو میری ضد میں ہواؤں کا اہتمام ہوا

بہت خوب۔ داد پیش ہے۔

مخلص
سالم باشوار
[/color]
محترم سالم باشوار صاحب
و علیکم السلام
آپ کی اس عنایت پر بہت شکرگزار ہوں۔
ہر پل شاداں و فرحاں رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sun Jun 09, 2013 10:42 am
by azeezbelgaumi
:bismillah:
:salaam2:
بہت خوب صورت کلام ہے:
کبھی چراغ جلانے کی میں نے بات جو کی
تو میری ضد میں ہواؤں کا اہتمام ہوا
واہ۔۔۔۔۔
اِس شعرمیں تو طنز کی بڑی تیز کاٹ ہے۔
ہے کس کو کتنی محبت، ہے کس میں کتنا خلوص
کھلے گا پھر جو کبھی دوستوں سے کام ہوا
ڈھیروں داد حاضر ہے۔
:subh:

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sun Jun 09, 2013 1:30 pm
by sfaseehrabbani
azeezbelgaumi wrote::bismillah:
:salaam2:
بہت خوب صورت کلام ہے:
کبھی چراغ جلانے کی میں نے بات جو کی
تو میری ضد میں ہواؤں کا اہتمام ہوا
واہ۔۔۔۔۔
اِس شعرمیں تو طنز کی بڑی تیز کاٹ ہے۔
ہے کس کو کتنی محبت، ہے کس میں کتنا خلوص
کھلے گا پھر جو کبھی دوستوں سے کام ہوا
ڈھیروں داد حاضر ہے۔
:subh:
محترم عزیز بلگامی صاحب
السلام علیکم
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ان دلکش الفاظ مین میری ہمت افزائی فرمائی۔
ہمیشہ خوش و خرم رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Sun Jun 09, 2013 2:58 pm
by azeezbelgaumi
:jazax:

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Mon Jun 10, 2013 5:15 am
by Tanwir Phool
:subh: bahut Khoob !
Is dil kash muraSSa' Ghazal par Salaam ke saath
daad aur dili mubaarak baad qabool keeji'ey

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Mon Jun 10, 2013 5:28 am
by azeezbelgaumi
محترم تنویر بھاءی
:salaam2:
اُمید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوگا
:fiamaan:
:allah_hafiz:
عزیز بلگامی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Mon Jun 10, 2013 10:38 am
by sfaseehrabbani
Tanwir Phool wrote::subh: bahut Khoob !
Is dil kash muraSSa' Ghazal par Salaam ke saath
daad aur dili mubaarak baad qabool keeji'ey
محترم تنویر پھول صاحب
السلام علیکم
آپ کے ان ہمت افزاء کلمات کے لیے آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔
ہر پَل شاد رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Mon Jun 10, 2013 12:00 pm
by nafeesa
محبتوں کی روش تو پڑی رہی سونی
عداوتوں کا چلن ہی جہاں میں عام ہوا

Masha-Allah, bohat khoob.

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Mon Jun 10, 2013 1:18 pm
by sfaseehrabbani
nafeesa wrote:محبتوں کی روش تو پڑی رہی سونی
عداوتوں کا چلن ہی جہاں میں عام ہوا

Masha-Allah, bohat khoob.
محترمہ نفیسہ صاحبہ
:salaam2:
اس عنایت پر آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔
سدا شاد آباد رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Thu Jun 13, 2013 4:53 am
by Tanwir Phool
:walikum:
Azeez Bhai aur Faseeh Bhai
Hamaishaa du'aaoN maiN yaad rakhi'ey :jazak:

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Thu Jun 13, 2013 6:39 am
by aabarqi
محترم شاہین فصیح ربانی صاحب
ہے نہایت خوبصورت آپ کی طرحی غزل
پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کے لئے
مخلص
برقی اعظمی

Re: کبھی ستارے کبھی چاند ہمکلام ہوا

Posted: Tue Jun 18, 2013 10:31 am
by sfaseehrabbani
aabarqi wrote:محترم شاہین فصیح ربانی صاحب
ہے نہایت خوبصورت آپ کی طرحی غزل
پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کے لئے
مخلص
برقی اعظمی
محترم برقی اعظمی صاحب
آپ کا بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے ہمت افزائی فرمائی۔
سدا شاداں و فرحاں رہیے۔
مخلص
شاہین فصیح ربانی