نیویارک سے ٓا ئے ہوئے طنزومزاح کے معروف پاکستانی شاعر خالدعر

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
sajhashmi
-
-
Posts: 554
Joined: Thu Oct 23, 2008 7:40 am

نیویارک سے ٓا ئے ہوئے طنزومزاح کے معروف پاکستانی شاعر خالدعر

Post by sajhashmi »

ٴSunday,Karachi 28th July,2013 Poet Khalid Irfan of NEW YORK USA visiting Pakistan was invited at Arts Council
نیویارک سے ٓا ئے ہوئے طنزومزاح کے معروف پاکستانی شاعر خالدعرفان کے ساتھ نشست
کراچی۔ادب ڈیسک: حلقہ ارباب ذوق کے ہفتہ واری اجتماع میں آج آرٹس کونسل کراچی میں معروف طنزومزاح کے شاعرسیدخالدعرفان کے لیے عقیل باس جعفری اوررفقائے حلقہ نے محفل سخن کا اہتمام کیا جس کی صدارت عظیم حیدرنے کی نظامت کافریضہ معتمد حلقہ نے اداکیا۔پہلے مرحلے پر
جناب خالدعرفان نے حمدیہ ونعتیہ کلام پیش کیا جو اُن کے شعری مجموعے الہام اورگزشتہ ماہ عمرہ وزیارات مکہ،مدینہ،طواف کعبہ کے دوران کہا گیا۔؎
وہ میرے دل میں مکیں ہیں یہ میری شہ رگ میں
نہ مجھ سے دور نبی ہیں نہ مجھ سے دُ و ر خدا
بشرکے بس میں نہیں مد حت ِ ر سو ل ِ ز ما ں
نبی کی شا ن میں لکھتا ہے خو د سطو ر خد ا
'''''''''''''''''''''''''''''''۔۔۔۔۔۔
اتنی مدہوش عبادت میں جبیں ہوتی ہے
سر اُٹھاتا ہوں تو ماتھے پہ نہیں ہوتی ہے
جب تصور میں سناتاہوں انھیں نعت اُن کی
آنکھ اُس وقت بہت چیں بہ جبیں ہوتی ہے
یعنی فردوس ہے طیبہ کی نواحی بستی
اصل جنت تو مد ینے کی زمیں ہوتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔
چائے کا وقفہ ہوا اس اثنا میں فاطمہ زیدی،شہاب اقتداراوردیگرسامعین بھی آگئے۔
دوسرے دورمیں خالدعرفان نے مزاحیہ طنزیہ قطعات،نظمیں اور نیویارک سے شائع شدہ مجموعے ایکسیوز می سے کلام منتخب کرکے سنایا۔ اس جموعے کی رونمائی بھی نیویارک امریکا میں ہوچکی ہے۔
رانا بھگوان داس،نثارمیمن،شریفے کا پیڑ،انٹرنیٹ پراوردیگرکلام پر شرکائے نشست نے قہقہہ آورفضا میں شاعرموصوف کے کلام کوسراہتے ہوئے دادوتحسین سے نوازا۔ عقیل عباس جعفری نے شرکاٴ کواظہارخیال کی دعوت دی،سیدانورجاویدہاشمی نے کہا کہ خالدعرفان ہمارے عصر کے مقبول ترین عوام وخواص کے پسندیدہ شاعر ہیں جن کے نام اورکلام کو امریکا اور یورپ کی اردوبستیوں میں آباد پاک وہند کے مداحان شاعری نے سنداعتباربخشی ہے۔انورمسعود،عنایت علی خاں،دلاورفگارکے بعداہم ترین نام خالدعرفان کا ہے جنہوں نے ظریف دہلوی،ظریف لکھنوی،حریف لکھنوی،ہرفن لکھنوی ورامیرالاسلام ہاشمی جیسے معروف سینیر شعرا کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری کی روایات کوآگے بڑھایا ہے ان کے ساتھ ہم سعیدآغا کوبھی ہم شامل رسکتے ہیں‘‘
خلیل احمد خلیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ خالد کےبارے میں ہاشمی نے جوکچھ کہا اس میں اتنا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ ان کے ہاں معاشرتی خرابیوں اورحکام کی نااہلی وناقص حکمت عملی پرطنزیہ ومزاحیہ پیرایہ میں جس طرح اظہار کے پہلو آتے ہیں ان کے ساتھ ہی ان کا پیغام عامتہ الناس تک بھی فوری طورپراثراندازہوتا ہے عوامی سطح پرخالدعرفان کو جیسی مقبولیت حاصل ہوگئی ہے اس پرہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ساتھیوں میں یہ شامل ہیں‘‘۔ میم میم مغل نے کہا کہ یہاں پیشرووں سے موازنے کی صورت حال نہیں البتہ خالدعرفان صاحب کی نگاہ دوربیں اورایک نباض کی طرح مرض کی نشان دھی کا عملی ا ظہارلائق تحسین ہے‘‘۔فاطمہ زیدی،اقبال باری،شہاب اقتدار،امجد،ظہیرعباس اورصدرحلقہ عظیم حیدرسید نے بھی اپنےتاثرات بیان کیے جب کہ حاضرین نے پاکستان اورامریکا کی ادبی صورت حال،مشاعروں،شاعروں کی کام یابی،ناکامی،اخبارات واردوجرائد کی امریکا میں
موجودگی کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔خالدعرفان نے کہا کہ منتظمین مشاعرہ گلوکاری کرنے والے شعراٴ کوترجیح دیتے ہیں کیوں کہ لوگ فنکشن سمجھ کرانھیں سننے آتے انجوائے کرنے آتے ہیں اورباقاعدہ ٹکٹ خریدتے ہیں۔اچھی شاعری سے زیادہ اس کی پریزنٹیشن اہمیت رکھتی ہے یہ افسوس ناک صورت حال ہے کہ اچھے شعرپرتالیاں بجائی جاتی ہیں پاکستان،ہندوستان میں بھی اب یہی کلچرہے،ہماری ثقافت اورتہذیبی روایات کوجان بوجھ کرتباہ کیاگیا اس میں میڈیاکابھی ہاتھ ہے۔ امریکا میں اردورسائل نہیں ملتے،اخبارات کسی زبان میں چھپیں صرف ملازمت یابزنس کے لیے دیکھے جاتے ہیں ،خبریں کوئی نہیں پڑھتا،ہوٹلوں،اسٹیشنوں،ڈیپارٹ مینٹل اسٹورزپررکھ دیے جاتے
ہیں جنہیں دسترخوان کی جگہ بھی استعمال کرلیا جاتا ے۔روداد:سیدانورجاویدہاشمی
Attachments
Group photo of Karachi Poets,Writers,Artists who attended aik sham Khalid Irfan k naam Arts Council of Pakistan Karachi on 28,7,13
Group photo of Karachi Poets,Writers,Artists who attended aik sham Khalid Irfan k naam Arts Council of Pakistan Karachi on 28,7,13
1078846_508249145928490_2029976343_o.jpg (128.4 KiB) Viewed 779 times
Muzaffar Ahmad Muzaffar
-
-
Posts: 1258
Joined: Sun Feb 12, 2006 1:40 pm
Location: London, England
Contact:

Re: نیویارک سے ٓا ئے ہوئے طنزومزاح کے معروف پاکستانی شاعر خا

Post by Muzaffar Ahmad Muzaffar »

MoHtaram Anwar Jawaid Hashmi SaHib :salaam2:

mizaaj bakhaer! New York se tashreef laae huwe ma'roof shaai'r janaab Khalid Irfan SaHib ke aa'zaaz meN bazm e she'er kee roodaad aor taSweree jhalkee dekh kar jee khush huwa khalid Sb aek achche adab nawaaz insaan haiN khuda unheeN SeHat o salamatee se rakhe.

is khubSurat ehtemaam ke liye mamnoon hooN.

khaer andesh,
Muzaffar AHmad Muzaffar
Post Reply