غالب اکیڈمی میں ڈاکٹر نشتر امروہوی کے شعری مجموعہ ’انکاؤنٹر‘کی رسم اجرا اور عالمی مشاعرہ کاا نعقاد

Taazah bataazah adabi khabreN
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

غالب اکیڈمی میں ڈاکٹر نشتر امروہوی کے شعری مجموعہ ’انکاؤنٹر‘کی رسم اجرا اور عالمی مشاعرہ کاا نعقاد

Post by aabarqi »


غالب اکیڈمی میں ڈاکٹر نشتر امروہوی کے شعری مجموعہ ’انکاؤنٹر‘کی رسم اجرا اور عالمی مشاعرہ کاا نعقاد
نئی دہلی،27جولائی(یوسف علی ):پچھلی شب غالب اکیڈمی حضرت نظام الدین میں ایک عالمی مشاعرہ اورمعروف شاعر ڈاکٹر نشترؔ امروہوی کے مجموعہئ کلام ’انکاؤنٹر‘ کی رسم اجر ا ء کا انعقا دکیا گیا۔ بزمِ فرازِ ادب دہلی نے ایکتا سدھار کمیٹی کے بینر تلے اُردو اکیڈمی دہلی کے تعاون سے منعقد بین الاقوامی مشاعرہ کی صدارت معروف سماجی خدمتگار معین اختر انصاری نے کی،جبکہ نظامت کے فرائض بزم کے چیئر مین سرفراز احمد فرازؔ دہلوی اور دانش ایوبی نے مشترکہ طورپر انجام دی۔مہمانِ خصوصی کے طور پر اشفاق احمد عارفی (سکریٹری،حج کمیٹی دہلی)، ڈاکٹر نفیس احمد صدیقی، عبدالقیوم، ڈاکٹر عقیل اور ڈاکٹر رضیؔامروہوی نے شرکت کی۔مشاعرہ کے روح رواں ڈاکٹر نشترؔ امروہوی نے استقبالیہ کلمات میں مہمانان کا استقبال کیا جبکہ مشاعرہ کا افتتاح مہمانوں کے دست مبارکہ سے شمع روشن کر کے کیا گیا۔اس موقع پرمہمان اعزازی امریکہ سے تشریف لائے جو ن کارڈول اورافروز تاج نے اپنی گفتگو میں اردو زبان کے حوالے سے کہاکہ اردو زبان کے شائقین پوری دنیا میں موجود ہیں۔جون کارڈول نے اپنی تقریر میں اس بات کو سرے سے خارج کیا کہ اردو زبان ختم ہورہی ہے۔مسٹر جونکارڈول نے مزید کہاکہ اردو زبان ایک تہذیب کا نام ہے اور اس کو مذہب کی زبان نہیں سمجھنا چاہئے۔لہذاہندوستان میں بولے جا نے والی زبان جسکو ہم ہندی سمجھتے ہیں بلکہ وہ اردو زبان ہے، ہر مقام پر اور ہر محکمے میں اردو پھل پھول رہی ہے، بالخصوص بالی ووڈ اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاسمیت دیگر مقامات اردو زبان فروغ پارہی ہے نیز میں مانتا ہوں کہ اردو کبھی مر نہیں سکتی ہے۔ دُبئی سے تشریف لائے افروز عالم نے اپنے خطاب میں منتظمین کی ستائش کی اور کہاکہ ایسے پروگرام کی وقت کی اشد ضرورت ہے، جہاں پر ہندوستان وبیرون ملک کے اردو زبان سے چاہنے والے لوگ ایک چھت کے نیچے بیٹھ کراردوکا جشن مناتے ہیں۔معین اختر انصاری کی کتاب کی ستائش کی اورتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کو جہاں تک میں جانتا ہوں کہ بہت کم عرصے میں عالمی شہرت حاصل کرلی،حالانکہ ہر کسی شاعر کے اندر یہ خصوصیت وصلاحیت نہیں ہوتی ہیں،مگران کے کلام کو پڑھ کراور سُن کر ساغرخیامی اور دلاور فگار کی یادآجاتی ہے نیزمسدس میں میر انیس کا انداز جھلکتا ہے۔ مہمان ذی وقار گوالیر سے محترمہ رعنا زیبا، بھوپال سے انجم بارہ بنکوی،علی گڑھ سے ڈاکٹر رضی امروہوی نے اپنے مخصوص کلام پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیااور دادوتحسین حاصل کی۔ دیر رات گئے مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔شعرا کے ذریعہ پیش کئے گئے اہم شعر باذوق قارئین کی نذر ہیں۔
ایک کاغذ پہ مرا نام پتہ بھی لکھ لو
جانے کس موڑ پہ پڑجائے ضرورت میری
ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی
جن کے جتنے تاج ہیں اتنے ہی وہ محتاج ہیں
اس شہنشاہی پہ کیا مجبور ہونا چاہیے
افروز تاج (امریکہ)
یہ دَور بظاہر تو روشن ہے درخشاں ہے
مزدور کے بس میں تو بس ریڑھ کی ہڈّی ہے
افروز عالم(دبئی)
عافیت امن و اماں اس کی نگہبانی میں ہے
جس نے بیوی سے لیا پنگا پریشانی میں ہے
ڈاکٹر رضی ؔامروہوی
جائیں گی بلبلیں یہ کہاں اس چمن کے بعد
کیا اور بھی وطن ہے کوئی اس وطن کے بعد
ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی
رات ہم نے ایسی کاٹی بے کلی سے ہجر میں
رات بھر بیٹھے رہے پلکوں پہ لیکر رات کو
آدیش ؔتیاگی
آرزوؤں کو زیباؔ زباں مل گئی
پھر ہوا یوں کہ ہمراز تم بن گئے
رعنا زیباؔ
ہوا نے اس کی ذلفوں کو چھُوا تھا
فضاؤں میں نشہ چھانے لگا ہے
سرفراز احمد فرازؔدہلوی
میڈیا کون سے ٹاپک کواُچھالے نشترؔ
آج یہ فیصلہ کچھ لوگ کیا کرتے ہیں
یہ جو اخبار ہیں یہ چھَپ کے بکا کرتے تھے
ہاں مگر آج تو یہ بک کے چھَپا کرتے ہیں
ڈاکٹرنشترؔ امروہوی
ذرا سی تیز ہوا بھی اگر گزر جائے
نشہ چراغ کا جتنا بھی ہو اُتر جائے
ارشد ندیمؔ
تاج کو مردہ عمارت مت کہو
عشق نے تو آرزو تعمیر کی
دلدار ؔدہلوی
عافیت امن اماں اُس کی نگہبانی میں ہے
جس نے بیوی سے لیا پنگا پریشانی میں ہے
ڈاکٹر رضی ؔ امروہوی
کبھی خود کو نہ تم ناشاد رکھیو
دعاؤ ں میں ہمیں بھی یاد رکھیو
پیمبر نقوی
چاند میں داغ ڈھونڈنے والے
تین میں ہی رہے نہ تیرہ میں
خمار دہلوی
پھول سے نازک کہا جاتاہے بیٹی کو مگر
ہم غریبوں کے لئے پتھر سے بھی بھاری ہوئی
دانش ایّوبی
بظاہر بھیڑ ہے دنیا میں لیکن
اکیلا پھر بھی ہر اک آدمی ہے
صائمہ پروین
میرے جلووں سے کیوں ڈرا جائے
آدمی ہوں میں کوہِ طور نہیں
ریکھا جیکب
سفر کی دھوپ نے مجھ سے کہا راہی اکیلا چل
کسی کو ہاتھ تیرا تھامنے کی ہے کہاں فرصت
پنڈت پریم بریلوی


Attachments
Report Of Mushaira In Ghalib Academy New Delhi.jpg
Report Of Mushaira In Ghalib Academy New Delhi.jpg (148.41 KiB) Viewed 1176 times
Book Release.jpg
Book Release.jpg (180.55 KiB) Viewed 1176 times
Ahmad Ali Barqi Azmi Reciting His Ghazal In Ghalib Academy New Delh.jpg
Ahmad Ali Barqi Azmi Reciting His Ghazal In Ghalib Academy New Delh.jpg (74.03 KiB) Viewed 1176 times
Ahmad Ali Barqi Azmi Along With Sarfaraz Ahmed Founder Bazm e Faraz e Adab Welcoming Mr. Ashfaque Ahmad Arfi.jpg
Ahmad Ali Barqi Azmi Along With Sarfaraz Ahmed Founder Bazm e Faraz e Adab Welcoming Mr. Ashfaque Ahmad Arfi.jpg (165.2 KiB) Viewed 1176 times
Afroz Taj Barqi.jpg
Afroz Taj Barqi.jpg (51.82 KiB) Viewed 1176 times
Cadwell.jpg
Cadwell.jpg (79.39 KiB) Viewed 1176 times
Afroz Taj.jpg
Afroz Taj.jpg (56.14 KiB) Viewed 1176 times
Anjum Barabankvi.jpg
Anjum Barabankvi.jpg (176.9 KiB) Viewed 1176 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply