مشاعرہ کاانعقاد عابد رشید اور سخنور شکاگو کی ادبی سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک اور کامیاب عالمی کاوشوں کی دنیا بھر می

tamaam ahem taqreebaat.
Post Reply
User avatar
aabarqi
-
-
Posts: 596
Joined: Tue Oct 07, 2008 11:09 am
Location: New Delhi
Contact:

مشاعرہ کاانعقاد عابد رشید اور سخنور شکاگو کی ادبی سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک اور کامیاب عالمی کاوشوں کی دنیا بھر می

Post by aabarqi »


سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک اور کامیاب عالمی مشاعرہ کاانعقاد
عابد رشید اور سخنور شکاگو کی ادبی کاوشوں کی دنیا بھر میں پذیرائی
سخنور شکاگو نے ایک اور ادبی سنگِ میل عبور کرلیا۰ چھٹا عالمی مشاعرے نہایت کامیابی سے منعقد کرنے پر سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید یقیناً مبارک باد کے مستحق ہیں۰ اپنے کامیاب مشاعروں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سخنور شکاگو نے یہ خوبصورت شعری محفل نہایت کامیابی سے منعقد کی۰ یہ مشاعرہ فیس بک پر براہِ راست نشر کیا گیا۰ ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے لوگوں نے اس مشاعرے کو دیکھا اور سراہا۰
یہ مشاعرہ 27 جون بروز ہفتہ شکاگو کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے منعقد ہوا۰ مشاعرے کے وقت میں تبدیلی نے دنیا بھر کے شائقین کی اس مشاعرے میں شرکت ممکن بنادی۰
عابد رشید صاحب نے نظامت کے فرائض بحسن و اسلوبی انجام دئیے۰اس مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر منیرالزماں منیر نے کی اور مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے انڈیا سے جناب محشر آفریدی، پاکستان سے جناب افضل خان اور کینیڈا سے جناب عرفان ستار شریکِ محفل ہوئے۰
جن شعراء نے اس مشاعرے میں شرکت کی ان میں امریکہ سے ڈاکٹر منیرالزماں منیر، ، ڈاکٹر توفیق انصاری احمد، عابد رشید ، ڈاکٹر افضال الرحٰمن افسر، ڈاکٹر اسلم قریشی، حمیرا گُل تشنہ، کینیڈا سے فاطمہ زہرہ جبین، عظمٰی محمود، عرفان ستار، برطانیہ سے کامران کامی، سعودی عرب سے اطہر عباسی، سلیم کاوش،، پاکستان سے افضل خان، شگفتہ شفیق، فرخندہ شمیم، عطا الحسن، قیوم طاہر، نصرت یاب نصرت، انڈیا سے محشر آفریدی، انجنی کمار گوئل، اور حاجرہ نور زریاب کے نام قابلِ ذکر ہیں۰
عابد رشید نے نہایت خوش اسلوبی سے مشاعرے کی کاروائی چلائی اور اختتام پر شعراء اور دنیا بھر کے سامعین کا شکریہ ادا کیا
کرونا کے حبس زدہ ماحول میں سخنور شکاگو کے مشاعرے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہیں۰ سخنور شکاگو اور خاص طور پر عابد رشید جو ان مشاعروں کے روحِ رواں ہیں اس لئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باوجود انتھک محنت سے ان مشاعروں کو نہایت بحسنِ اسلوبی اور کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۰
جو خواتین و حضرات ان مشاعروں کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہیں وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں
Sukhanwarchicago@gmail.com
سخنور شکاگو کا اگلا مشاعرہ 11 جولائی کو دوپہر 11:30 بجے منعقد ہوگا جس میں شاہدہ حسن، راجیش ریڈی، اظہر فراغ کے علاوہ تمام دنیا سے نامور شعراء شرکت کریں گے۰ یہ مشاعرہ بھی پچھلے مشاعروں کی طرح فیس بک پر سخنور شکاگو کے پیج پر نشر کیا جائے گا۰
سخنور شکاگو کی ادبی سرگرمیوں پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
نئی دہلی
سخنور شکاگو کی سرگرمیاں
ہر اک شخص کے اب ہیں وردِ زباں
شکاگو میں اردو کے ہیں اک سفیر
ہیں عابد رشید اس کے جو میزباں
اسے پیش کرتا ہوں میں تہنیت
یہ ادبی مشن اس کا ہو کامراں
جہاں بھی ہیں اردو کے خدمتگذار
میں خدمات کا ان کی ہوں قدرداں
ہے اب دائرہ اس کا بیحد وسیع
زباں عالمی اب ہے اردو زباں


Attachments
Abid Rasheed.jpg
Abid Rasheed.jpg (42.78 KiB) Viewed 1367 times
Afzal Khan.jpg
Afzal Khan.jpg (58.97 KiB) Viewed 1367 times
Irfan Sattar.jpg
Irfan Sattar.jpg (44.07 KiB) Viewed 1367 times
Mahshar Afridi.jpg
Mahshar Afridi.jpg (25.84 KiB) Viewed 1367 times
4 Photos.jpg
4 Photos.jpg (102.71 KiB) Viewed 1367 times
http://www.drbarqiazmi.com
Post Reply