جہاں تیری یہ نظر ہے مری جاں مجھے خبر ہے
بچ نہ سکا کوئی آئے جتنے
لمبے ہیں مرے ہاتھ اتنے
دیکھ ادھر یار دھیان کدھر ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین کرام آئیے آپ کو مزے کی بات بتاؤں
فیکا اور گاما فیسو کے گھر میں گھسے اس کے گھر کی ہر چیز استعمال کرتے ہیں فیسو کا کچن بیڈ روم ٹی وی لاؤنج غرض پورے گھر میں دندناتے پھرتے ہیں فیسوکی ہر دی ہوئی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں فیسو نے فیکے اور گامے کو اپنا گھر ایک دوسرے کی خیر خبر اور آپس میں محبتوں کے فروغ کے لیے پیش کیا تھا مگر فیکا اور گاما آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے ہیں گالیاں دیتے ہیں ایک دوسرے سے فحش کلامی بدکلامی کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں چوبیس گھنٹے گھر میں لعن طعن گالم گلوچ تمسخر تذلیل اور بےہودہ گفتگو کا بازار گرم رہتا ہے جگت بازی کو مزاح کا نام دیتے ہیں تحقیر و تذلیل کو مذاق قرار دیتے ہیں اور جب تھک جاتے ہیں تو مجرا دیکھنے لگتے ہیں فحش فلمیں دیکھتے ہیں فیسو نے معلومات کے فروغ کے لیے بہترین لائبریاں اور کتب خانے بھی بنا رکھے ہیں جن سے فیکا اور گاما کبھی فیض یاب نہیں ہوتے شرفو جو ان کے پڑوس میں رہتا ہے فیسو کے گھر میں جا کر فیکے اور گامے کو سمجھاتا بھی ہے تو یہ دونوں بدقماش شرفو کا مذاق اڑاتے ہیں فیسو کے بھائی وٹسو اور انسٹو بھی فیکے اور گامے کی سرکشی کا شکار ہیں ، یہ سب دیکھ کر فیسو نے وٹسو اور انسٹو کے ساتھ مل کر فیکے اور گامے کا اصلی چہرہ پبلک کرنے کا لائحہ عمل تشکیل دیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے فٹ کر دیے ہیں جو فیکے اور گامے کی ساری سرگرمیاں ریکارڈ کر کے فیکے اور گامے کی شرافت کا لبادہ اتار کر ان کا اصلی بھیانک چہرہ وہ چہرہ جو وہ تنہائیوں میں اختیار کرتے ہیں معاشرے کے سامنے پیش کریں گے
فیسو وٹسو اور انسٹو فیکے اور گامے کے چہرے سے نقاب اتار کر ان کے اصل چہرے لوگوں کو دکھانے والے ہیں جس پر فیکا اور گاما سخت ناراض ہیں اور سارا الزام شرفو کے سر پر تھوپ رہے ہیں اور ساتھ میں فیسو وٹسو اور انسٹو کو بھی گالیاں دے رہے ہیں
قارئین کرام آپ ہی بتائیے کیا فیکا اور گاما حق پر ہیں کیا فیسو کو یہ حق حاصل نہیں کہ فیکے اور گامے کو دی جانے والی سہولت کے بے جا استعمال پر پابندی لگائے اور انہیں بے ہودہ اور لچر زبان اور مصروفیات کو چھوڑ کر کوئی تعمیری اور اصلاحی زندگی گزارنے اور دوسروں کی عزت کرنے اور انسان بن کر زندگی گزارنے پر پابند کرے ؟؟؟؟؟
اگر آپ بھی فیکے اور گامے کے ہم خیال ہیں تو آپ کے لیے اللہ سے التجا ہے کہ اللہ آپ کو آپ جیسے آپ کے تمام ہم خیالوں کو ہدایتِ کاملہ عطا فرمائے اور آپ کے توسط سے مجھے بھی ہدایت عطا فرمائے ہمیں اس دنیا میں ایک مثبت معزز اور مہذب انسان کی طرح جینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے
آخر میں اقبالؒ کا مصرع آپ سب کی نذر کروں گا
(اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ