اندھے گونگے بہرے لوگ

Aapus kii baat cheet aur shikwa shikayat
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 419
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

اندھے گونگے بہرے لوگ

Post by ismail ajaz »


حوّا کی لاچار بیٹیاں
اندھے گونگے بہرے لوگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عورت عزت ہے عورت ماں ہے عورت بہن ہے عورت بیٹی ہے عورت بیوی ہے جو اپنی ہے اس بہروپیے دوغلے سماج کے لیے جس کی باگ دوڑ مرد کے ہاتھوں میں ہے . عورت تسکین کا سامان ہے ہوس کی دکان ہے دعوتِ ہیجان ہے لذت کا میدان ہے یقین نہیں آئے گا آپ کو آپ یقین کرنا بھی نہیں چاہیں گے آپ تو کسی اور چکّر میں ہیں آپ تو کسی بہانے اس مظلوم عورت سے چلتے پھرتے ٹکرانے اور معذرت کی رٹ لگانے اور پھر دھیرے دھیرے تعلق بڑھانے ہر مصیبت میں کام آنے اور پھر اس کا معاوضہ اس کی عزت کی قیمت لگانے اور پھر اس سے کھیلتے رہنے کہ بہانے ڈھونڈنے کے درپے ہیں ، عورت بیوہ ہو جائے تو اپنے ہی لوگوں کی ہوس اور خواہشات نفس مٹانے کی سورس بنا دی جاتی ہے اس سے خلوت میں ملنے اور اس کا قرب حاصل کرنے کی تمنا رکھنے والے اندھے گونگے بہرے لوگ اس سے ٹائم پاس تو کرنا چاہتے ہیں مگر اسے اپنے نکاح میں نہیں لینا چاہتے کسی مطلقہ سے ملنے اور اس کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر اس سے اپنی ہوس کی آگ بجھانے کی سبھی آرزو رکھتے ہیں مگر اس سے نکاح کر کے اسے عزت دینے اور اسے معاشرے میں پاکیزہ زندگی جینے کا سامان مہیا کرنے کے لیے یہ معاشرے کےاندھے گونگے بہرے لوگ تیار نہیں ، جب تک یہ لاچار مجبور عورتیں ان کی نفسانی خواہشات پوری کرتی رہتی ہیں ان کی دھمکیوں زور زبردستی اور ظلم و ستم کے خوف سے بلیک میل ہوتی رہتی ہیں ان کے ساتھ ان اندھے گونگے بہرے لوگوں کا گھناؤنا کھیل جاری رہتا ہے . انہیں ان کا دکھاوے کا سہارا میسر رہتا ہے جیسے ہی ان لاچار عورتوں کی جانب سے انکار یا مزاحمت پیش آتی ہے ان بےچاری عورتوں کی پاکدامنی کی دھجیاں بکھیر کر سارے معاشرے میں طوائف رنڈی آوارہ بدچلن بد کردار کا ٹائٹل لگا کر بدنامی کی جاتی ہے ان کی تشہیر کی جاتی ہے اور اس کے پیچھے یہی اندھے گونگے بہرے لوگ ہوتے ہیں جو ان لاچار مجبور عورتوں کی مجبوریاں خریدتے ہیں انہیں اپنے نکاح میں نہیں لیتے یہ اندھے گونگے بہرے لوگ اپنے ہو کر بھی پرائے ہوتے ہیں ۔ اپنے ارد گرد نگاہ دوڑائیے آپ کو بہت سے چہرے نظر آئیں گے اور کوئی بعید نہیں آپ کا چہرہ بھی کہیں سے آپ کو دکھائی دے ، یہ شکل ہمارے اس معزز معاشرے کی ہے جس کا میں بھی ایک حصہ ہوں۔
ہمارے سامنے آئینہ لے کے مت آؤ
کہ اپنی آج یہ پہچان کھو رہے ہیں ہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
اندھے گونگے بہرے لوگ.jpg
اندھے گونگے بہرے لوگ.jpg (122.46 KiB) Viewed 1271 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply