کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک

Tanziah aur mazaahiye Nacr ke lye
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک

Post by ismail ajaz »



کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک
آپ کو بڑے مزے کی بات بتاوں ، کبھی آپ نے غور کیا کہ انڈہ تو ایک مرغی دیتی ہے مگر اس کے ارد گرد کی ساری مرغیاں کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کا بے ہنگم شور کورس کے ساتھ کچھ اس طرح کرتی ہیں کہ یہ جاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ آخر انڈہ کس مرغی نے دیا ہے ، اور مزید دلچسپ بات دیکھیے کہ مرغیاں تو مرغیاں مرغے بھی کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کر رہے ہوتے ہیں
اب کوئی ماہرِ لسانیاتِ عشقیاتِ صوتیات بیضیاتِ مرغیات ان کی بولی بولنے والا ان سے یہ پوچھے کہ بھائی مرغے میاں انڈہ تو مرغیوں نے دیا اور اس کی تکلیف اس کا درد باقی مرغیاں سمجھتی ہیں اس لیے اس انڈہ دینے والی مرغی کا ساتھ دے رہی ہیں مگر تم یہ بتاو کہ تم کس کھاتے میں کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کر رہے ہو تم تو مرغے ہو 🙂
ایسا لگتا ہے تم بن کے مرغی
میری طرح سے کٹ کٹ کرکے مستی مجھ کو
چھیڑ رہے ہو چھیڑ رہے ہو
😃
بلکہ ایسے لگتا ہے کہ مرغے مرغیوں سے محبت کے اظہار میں کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کی صدائیں بلند کرتے ہوئےساتھ نبھانے کی قسم کھا رہے ہیں
ساتھ نبھانے والوں کی نذر
ساتھ دے دے کے ترا ہم تو جیے جائیں گے
لوگ یوں ہی ہمیں بدنام کیے جائیں گے
آپکی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
(اس تحریر کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں)
Attachments
کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک.jpg
کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک کٹ کٹ کٹ کٹ کٹوک.jpg (85.93 KiB) Viewed 1036 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply