ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام آداب عرض ہیں ایک فی البدیہہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے آپ احباب اپنی محبتوں سے نوازیں گے
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت سے مارو گے مر جائیں گے
جو نفرت کرو گے بپھر جائیں گے

ہمیں آزماؤ نہیں اس طرح
کہ ہم اپنی حد سے گزر جائیں گے

تم آئینہ بن کر رہو سامنے
تمہیں دیکھ کر ہم سنور جائیں گے

ہمیں دل چرانے کی عادت ہے خوب
چرا لیں گے دل تو مُکر جائیں گے

کوئی دلرُبا ہم پہ ہو گر فدا
ہم اظہارِ الفت بھی کر جائیں گے

مت ایسی نگاہوں سے دیکھو ہمیں
کہ شر ما کے ہم تو بکھر جائیں گے

اندھیرا اگر کھا گیا روشنی
ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے

محبت نے لوٹا خیالؔ آج تک
محبت میں لٹ کر کدھر جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے.jpg
ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے.jpg (85.7 KiB) Viewed 352 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Rehana.A
-
-
Posts: 76
Joined: Fri Dec 10, 2004 5:01 am
Contact:

Re: ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے

Post by Rehana.A »

:mashallah: بہت عمدہ اللہ کرے زوررقم اور زیادہ۔ :rose1:
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

Re: ہم اپنے ہی سائے سے ڈر جائیں گے

Post by ismail ajaz »

Rehana.A wrote: Tue Jul 13, 2021 8:32 pm :mashallah: بہت عمدہ اللہ کرے زوررقم اور زیادہ۔ :rose1:


ریحانہ صاحبہ
حوصلہ افزائی کے لیے شکرگزار ہوں میں
آپ کی ذرّۃ نوازی ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے سدا سلامت رہیے


محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply