تمہیں آئینہ دیکھنا چاہیے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

تمہیں آئینہ دیکھنا چاہیے

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک فی البدیہہ تازہ کلام کے ساتھ حاضرَ خدمت ہوں امید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں خود کو اب جاننا چاہیے
کسی سے چلو پوچھنا چاہیے

کسی کے اشاروں پہ بے سُدھ بنے
یوں دن رات کیا ناچنا چاہیے ؟

یہ کیسی تجارت میں تم پڑ گئے
تمہیں سوچنا سیکھنا چاہیے

تقاضا ہے ایمان کا ہر گھڑی
غلط کار کو روکنا چاہیے

مگر جن سے پھیلے زمیں پر فساد
ان اقدام کو چھوڑنا چاہیے

ہے انسانیت کا کیا تم نے قتل
کسی کو نہ یوں مارنا چاہیے

مسلماں ہے مندوبِ امن و اماں
یہ منصب نہیں بھولنا چاہیے

جو تم دین سے نابلد ہو خیالؔ
تمہیں آئینہ دیکھنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
یوں دن رات کیا  ناچنا چاہیے ؟.jpg
یوں دن رات کیا ناچنا چاہیے ؟.jpg (123.37 KiB) Viewed 112 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply