اشک آنکھوں میں چمکتے ہیں ستاروں کی طرح
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 436
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
اشک آنکھوں میں چمکتے ہیں ستاروں کی طرح
قارئین کرام آج سے ۱۱ سال قبل لکھاکلام ترمیم کے بعد پیشِ خدمت ہےامید ہے پسند آئے گا اپنی آرا سے نوازیے شکریہ
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات کرتے ہیں وہ مجھ سے جب اشاروں کی طرح
شوخی آنکھوں سے چھلکتی ہے نظاروں کی طرح
زندگی جینے کا یوں آنے لگا ہے اب مزا
پھول ہیں دل میں کھلے ہر سو بہاروں کی طرح
آستینوں میں چھپے بیٹھے ہیں کتنے سانپ جو
بھولی صورت میں دغا دیتے ہیں یاروں کی طرح
دل مرا تو بسملِ بے آب کی مانند ہے
چھوڑ کر جاؤ نہیں تم بے سہاروں کی طرح
ترشیوں سے تلخیوں سے زہر کی صورت لہو
دوڑتا ہے جسم میں ہر پل شراروں کی طرح
میری سچائی کا اس سے بڑھ کے ہو گا کیا ثبوت
اشک آنکھوں میں چمکتے ہیں ستاروں کی طرح
زندگی نغمہ محبت کا حسیں ہے ہم جسے
گا رہے ہیں جلترنگی آبشاروں کی طرح
زیست دریا کی طرح سےبہہ رہی ہے جو خیالؔ
فاصلوں میں مت اسے بانٹو کناروں کی طرح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- گا رہے ہیں جلترنگی آبشاروں کی طرح.jpg (132.72 KiB) Viewed 100 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)