مرے خُدا کوئی ایسا کمال دے مجھ کو

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 430
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

مرے خُدا کوئی ایسا کمال دے مجھ کو

Post by ismail ajaz »


قارئین کرام ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے ، امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملوں میں جس سے محبت جمال دے مجھ کو
دعا ہے رب سے حمیدہ خصال دے مجھ کو

میں نفرتوں کے عِوَض جگ میں الفتیں بانٹوں
کوئی تو آ کے محبت میں ڈھال دے مجھ کو

اُڑان بھر کے میں خود آسمان چھو لوں گا
زمیں کی پستی سے کوئی نکال دے مجھ کو

یہ کائنات مری دسترس میں ہو شامل
مرے خُدا کوئی ایسا کمال دے مجھ کو

میں زندگی تجھے اپنے عروج پر لاؤں
حیات پھر سے اگر ماہ و سال دے مجھ کو

میں غفلتوں کے سمندر میں ڈوبا رہتا ہوں
شعورِ زیست ذرا تُو اچھال دے مجھ کو

میں تیرگی میں بھی منزل کی راہ تک پہنچوں
مرے نصیب تُو خود سے اجال دے مجھ کو

ہو کائنات کے رنگوں میں میری بھی تصویر
جو زندگی کوئی دلکش خیالؔ دے مجھ کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
مرے خُدا کوئی ایسا کمال دے مجھ کو.jpg
مرے خُدا کوئی ایسا کمال دے مجھ کو.jpg (296.2 KiB) Viewed 135 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply