ہم بھی ثواب میں پسِ کردار آپ ہیں

Tanziah aur mazaahiye Nacr ke lye
Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 444
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

ہم بھی ثواب میں پسِ کردار آپ ہیں

Post by ismail ajaz »


جب مار دھاڑ کرنے کو تیّار آپ ہیں
ہم بھی ثواب میں پسِ کردار آپ ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سین دیکھیے
ایک بس اسٹاپ پر بہت بهیڑ جمع ہے اور کچھ لوگ مل کر ایک صاحب کی مرمت فرما رہے ہیں ایک مسافر بس رکتی ہے مسافر اترتے ہیں ان مسافروں میں سے ایک صاحب بڑی تیزی سے لوگوں کو دهکے دیتے پهلانگتے ‍ہٹو ہٹو کا شور مچاتے ہوئے گهسے چلے جاتے ہیں اور جاتے ہی جن صاحب کی ٹهکائی چل رہی ہوتی ہے جاکر دو تین گهونسے دو تین لاتیں زور دار رسید کرتے ہیں اور لوگوں کی دهکم پیل کرتے ہوئے باہر تشریف لے آتے ہیں ، اب سارا منظر ایک دوسرے صاحب ہَوَنّقوں کی طرح منہ پهاڑے دیکھ رہے ہوتے ہیں ، ان سے رہا نہیں جاتا بهاگ کر ان صاحب کو پکڑ لیتے ہیں دریافت فرماتے ہیں
اہاں معاف کیجیے گا بهائی صاحب ایک بات پوچهوں اگر آپ برا نہ مانیں تو یہ بتائیں کہ ابهی ابهی جن صاحب کو آپ پیٹ کر آ رہے ہیں ان سے آپ کا کوئی جهگڑا تها ؟
تو یہ صاحب جهٹ سے بولے اللہ نہ کرے میں تو انہیں جانتا تک نہیں ۔
تو پوچهنے والے نے تعجب کا اظہار کیا کہ جب آپ کی جان پہچان نہیں جگهڑا نہیں تو پهر آپ نے انہیں اتنی بری طرح سے پیٹا کیوں ؟
تو وہ صاحب بولے بهائی اصل میں سبهی پیٹ رہے تهے میں نے سوچا موقع اچها ہے ثواب کا کام ہے میں بهی ثواب کما لوں
آپ کی توجہ اور محبتوں کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
ہم بھی ثواب میں پسِ کردار آپ ہیں.jpg
ہم بھی ثواب میں پسِ کردار آپ ہیں.jpg (123.24 KiB) Viewed 1253 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply