حضور آپ زمانے میں معتبر ٹھہرے

Kuhnah mashq ShoAraa kaa kalaam jo beHr meiN hounaa zaroori hei

Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar

Post Reply
User avatar
ismail ajaz
-
-
Posts: 419
Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm

حضور آپ زمانے میں معتبر ٹھہرے

Post by ismail ajaz »



قارئین کرام ایک کلام جو ۲۰ جنوری ۲۰۲۳ میں قلمبند کیا پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبھی کے دل میں رہے خود سے بے خبر ٹھہرے
حضور آپ زمانے میں معتبر ٹھہرے

نظر سے گر کے کوئی کیسے پُر اثر ٹھہرے
جودل میں رہ کے بھی کہنے کو مختصر ٹھہرے

تمام عمر مسافت میں کاٹ دی جس نے
ہے وقت کتنا جو آ کر وہ اپنے گھر ٹھہرے

خلوص پیار محبت بِلا غَرَض کیسے
کسی کے دل میں رہے اور عمر بھر ٹھہرے

گلہ ہے آپ کو ہم سے بدل گئے ہیں ہم
توآپ بھی تو نہیں اپنی بات پر ٹھہرے

ٹھکانہ اپنا کہیں پر نہیں بنا پائے
زبان پر جو نہ ٹھہرے وہ در بدر ٹھہرے

معاف کیجیے ہم آپ کے نہیں قابل
نظر میں آپ کی ہم تو ہیں کم نظر ٹھہرے

محبتوں کے لیے قربتیں ہیں لا حاصل
خیالؔ دل میں کوئی دوسرا اگر ٹھہرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
Attachments
محبتوں کے لیے قربتیں ہیں لا حاصل.jpg
محبتوں کے لیے قربتیں ہیں لا حاصل.jpg (135.69 KiB) Viewed 188 times

محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا

muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

Ismail Ajaz Khayaal

(خیال)
Post Reply