جتا رہا ہوں مقام اپنا مرتبے والا
- ismail ajaz
- -
- Posts: 419
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
جتا رہا ہوں مقام اپنا مرتبے والا
دِکھا رہے ہو کھڑے دوسروں کو آئینہ
خود اپنی شکل جو دیکھو تمہیں نہیں فرصت
یہ سیاست ہی غلط ہے اپنے آپ کو بہتر بتانے کے لیے دوسرے کے کردار پر کیچڑ اچھالنا گو دوسرا سچ میں ویسا ہی ہو جیسا بیان کیا جا رہا ہے سراسر غیر مہذبانہ جاہلانہ طرزِ عمل ہے مہذب لوگ خود کو بہتر قرار دینے کے لیے دوسروں پر کیچڑ نہیں اچھالتے
ہم اگر بہتر ہیں تو دوسروں کے مقابلے میں اپنی کارکردگی دکھائیں نہ کہ اپنے عیب چھپانے کے لیے دوسرے کے عیب بیان کرنے لگ جائیں
ہم سے اچھی تو مصنوعات بنانے والی کمپنیاں ہیں کہ جو ہر سال نیا ماڈل متعارف کرواتی ہیں نئے ایڈیشن نئے فیچر اور نئے فنکشنز کے ساتھ اور اپنا سودا بیچنے کے لیے کبھی دوسری کمپنی کو اپنی نفرت کا نشانہ نہیں بناتیں نہ ان کی کارکردگی کو ٹارگٹ بنا کر انہیں بدنام کر کے اپنا سودا بیچتی ہیں
ایسا طرز عمل اختیار کرنا اپنی نااہلی اپنی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے
آپ میں اگر کوئی کمال ہے تو اسے مارکیٹ میں لائیے نہ کہ دوسروں پر کیچڑ اچھال کر اپنے آپ کو بہتر دکھائیے
قارئین عمومی طور پر اہلیانِ پاکستان کا وتیرہ ہے دوسروں کو ذلیل کرنا رسوا کرنا بدنام کرنا عیب جوئی کرنا انگلی اٹھانا تمسخر اڑانا آوازہ کسنا چہم گوئیاں کرنا بدخوئیاں کرنا تفریح کی آڑ میں جگت بازی کرنا کسی کو شرمندہ کرنا کسی پر ہنسنا
بھری محفل میں رُسوا کرنا اور اپنے حواریوں سے داد بٹورنا کسی بھی طور پر قابل ستائش قابلِ تعریف عمل نہیں ، ایسا کرنے والے اللہ کے غضب کو للکارتے ہیں
کمی ہے مجھ میں جسے دوسروں پہ تھوپ کے میں
جتا رہا ہوں مقام اپنا مرتبے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)