ان کے اسلوب کا خوب ہی رنگ ہے
Moderator: Muzaffar Ahmad Muzaffar
- ismail ajaz
- -
- Posts: 419
- Joined: Tue Jan 13, 2009 12:09 pm
ان کے اسلوب کا خوب ہی رنگ ہے
یہ کلام ۲۶ مئی ۲۰۲۳ میں لکھا گیا تھا
قارئین کرام حالاتِ حاضرہ پر مبنی ایک تازہ کلام پیشِ خدمت ہے امید ہے پسند آئے گا
عرض کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھوک اور ننگ سے ہر کوئی تنگ ہے
جس پہ نفرت ذدہ چھڑ گئی جنگ ہے
گالیوں سے بھری بےادب گفتگو
اہلِ علم و ہنر کا نیا ڈھنگ ہے
اپنی لفّاظیوں سے لبھاتے ہیں جو
ان کے اسلوب کا خوب ہی رنگ ہے
رہ سکے اپنی باتوں پہ قائم نہ وہ
جن کی باتوں پہ دنیا ہوئی دنگ ہے
جن کو سر پر بٹھایا گیا تھا سدا
اب انہی کے لیے ہاتھوں میں سنگ ہے
جن کے دو روپ اور دورخی ہو زباں
قوم کی ہے طلب قوم کی منگ ہے
بے حیائی کے رستے پہ ہے گامزن
اس نئی نسل کو لگ گیا زنگ ہے
آدمی ہے خیالؔ اب کہاں معتبر
جو نشے میں ہے گم جس نے پی بھنگ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا طلبگار
اسماعیل اعجاز خیالؔ
- Attachments
-
- اب انہی کے لیے ہاتھوں میں سنگ ہے.jpg (131.72 KiB) Viewed 35 times
محبّتوں سے محبّت سمیٹنے والا
خیالؔ آپ کی محفل میں آج پھر آیا
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Ismail Ajaz Khayaal
(خیال)